Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یوکرین کےماسکو پر ڈرون حملے، ملبہ ایکسپو سینٹر پر گرا: روس کا الزام
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > یوکرین کےماسکو پر ڈرون حملے، ملبہ ایکسپو سینٹر پر گرا: روس کا الزام
دنیا

یوکرین کےماسکو پر ڈرون حملے، ملبہ ایکسپو سینٹر پر گرا: روس کا الزام

Published August 18, 2023
Tags: Featured کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
Share
SHARE

ماسکو (ویب ڈیسک): روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہےکہ اس نے دارالحکومت ماسکو کے بزنس حب پر ڈرون حملے کیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہےکہ یوکرین نے ماسکو کے وسطی علاقے میں ایک بلڈنگ کو نشانہ بنایا جس میں بلڈنگ پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

روسی حکام کے مطابق یوکرین نے ماسکو کے بزنس ڈسٹرکٹ کو نشانہ بنایا ہے تاہم ائیر ڈیفنس نے یوکرینی ڈرون کو تباہ کردیا جس کا ملبہ ایکسپو سینٹر پر گرا۔

میئر ماسکو سرگئی سوبیانن کا کہنا ہےکہ یوکرین کی جانب سے دارالحکومت پر تسلسل سے ڈرون حملے کیے جارہے ہیں جس میں اس بار شہر کے اہم کاروباری حب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یوکرین کے ڈرون حملے کی کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں ماسکو کی فضا میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو پر ڈرون حملے کےبعد یوکرینی حکام نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جب کہ کیف کے حکام نے بھی ماسکو پر ڈرون حملوں کی باضابطہ کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

روسی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ یوکرین نے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے کے قریب ڈرون حملے کیے جس کے فوری بعد روسی ائیر ڈیفنس متحرک ہوا تو یوکرین کے ڈرونز نے اپنا رخ تبدیل کرلیا۔

وزیر دفاع کے مطابق روسی ائیر ڈیفنس کے حرکت میں آنے کے بعد یوکرین کی جانب سے غیر رہائشی علاقوں میں ڈرونز داغے گئے تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ ڈرونز کا ملبہ گرنے سے آتشزدگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور اس کے نتیجے میں کوئی بڑا نقصان بھی نہیں ہوا ہے۔

TAGGED:Featuredکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article برٹنی اسپیئرز کا تیسرےشوہر سیم اصغری سے بھی علیحدگی کا فیصلہ
Next Article ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں، نگراں وزیراعظم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سندھ کے عوام ہوشیار! کینالز معاملے پر بارگیننگ شروع: پیپلزپارٹی نے حکومت کیساتھ تنازعات طے کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ تنازعات طے کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں…

November 21, 2024
دنیاصحت

ترکی:مسجد میں ورزش اور فٹنس کی کلاسوں کا آغاز؛ نمازیوں کی شرکت

انقرہ (ویب ڈیسک): ترکیہ کے شہر استنبول کی ایک مسجد میں نمازیوں کے لیے صبح دم ورزش اور فٹنس کی…

February 25, 2024
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے ایڈوانس بکنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

(ویب ڈیسک) : ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش…

September 2, 2023
صحت

دیا میر گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

دیامیر (ہیلتھ ڈیسک): گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی گئی ہے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے…

July 21, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?