Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: صدر کو اپنی بات ثابت کرنی ہوگی اور وہ فائل دکھانی ہوگی: سابق اٹارنی جنرل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > صدر کو اپنی بات ثابت کرنی ہوگی اور وہ فائل دکھانی ہوگی: سابق اٹارنی جنرل
پاکستان

صدر کو اپنی بات ثابت کرنی ہوگی اور وہ فائل دکھانی ہوگی: سابق اٹارنی جنرل

Published August 21, 2023
Tags: Featured اسی لیے وہ معافی مانگ رہے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی اُن سے ناراض ہو گئے ہیں
Share
APP35-120522 ISLAMABAD: May 12 - Attorney General of Pakistan Asthar Ausaf Ali called on President Dr. Arif Alvi at Aiwan-e-Sadr. APP
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے صدر مملکت عارف علوی کے بیان کو افسوس ناک قرار دے دیا۔ایک بیان میں اشتر اوصاف نے کہا کہ صدر جو کہہ رہے ہیں انہیں ثابت کرنا ہوگا، وہ فائل دکھانی ہوگی جس میں لکھا ہو کہ وہ اس بل کو واپس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ایسا لگ رہا ہے کہ صدر کو پیغام ملا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اُن سے ناراض ہو گئے ہیں، اسی لیے وہ معافی مانگ رہے ہیں۔

دوسری جانب پارلیمانی امور کے ماہر پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے کہا کہ اگر صدر نے بلوں پر دستخط نہیں کیے تو معافی نہ مانگیں اور اپنے عملے کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں ،صدر کے بیان سے ریاست مذاق بن کر رہ جائے گی۔

علاوہ ازیں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علوی صاحب کو بلوں کے نوٹیفکیشن کے 2 دن بعد خیال آیا کہ معافی مانگنی ہے، بددیانتی کی بھی کوئی حد ہو تی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی وی اسٹیشن اور پارلیمنٹ پرحملہ کس نے کیا؟ اس کی بھی معافی مانگیں، پی ٹی آئی دورمیں اپوزیشن کے خلاف قوانین کا غلط استعمال ہوا اس کی بھی معافی مانگیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے اللہ گواہ ہے، میں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔

صدر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کرتا، میں نے اپنےعملے کو کہا کہ بل کو بغیر دستخط کے واپس بھیجیں۔

صدر پاکستان نے مزید کہا میں نے عملے سے کافی بار تصدیق کی کہ بلز بغیر دستخط کے واپس بھیج دیے گئے ہیں، مجھے آج معلوم ہوا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروح کیا۔

TAGGED:Featuredاسی لیے وہ معافی مانگ رہے ہیںچیئرمین پی ٹی آئی اُن سے ناراض ہو گئے ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 10 سالہ مقتولہ فاطمہ سے جنسی زیادتی کے شواہد مل گئے، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ
Next Article صدر کو اندھیرے میں رکھ کر قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن قانون کا مذاق ہے، سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے؛ بیرسٹر سیف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جھوٹ بولنے سے ڈالر ملتے ہیں، سارے صحافیوں کو ہم نے بچایا

(ویب ڈیسک ):چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے جھوٹ بولنے سے ڈالر ملتے ہیں، سارے صحافیوں…

June 5, 2024
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی کو ہندی نہ آنے پر طعنے سہنے پڑے

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ شوبز…

June 3, 2023
انٹرٹینمنٹ

بھارت کی شکست: انوشکاکےشوہر ویرات کو گلے لگا کر دلاسے

احمد آباد (شوبز ڈیسک): ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو جب 6…

November 20, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی: اولڈ ایریا میں بھتہ خور پھر سرگرم، تاجروں کو بھتے کی پرچیاں،دوکان پر فائرنگ

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے اولڈ ایریا میں بھتہ خور پھر سرگرم ہوگئے اور دیدہ دلیری سے تاجروں کو بھتّے…

January 17, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?