آسمان منزہ – جنوبی وزیرستان (ویب ڈیسک): جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 سپاہی شہید اور 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جب کہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر سپاہی شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔