Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بٹگرام واقعہ: چیئر لفٹ کا مالک اور آپریٹر گرفتار،حکومت ہمیں سڑک اور پل بنا کر دے؛ متاثرین
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بٹگرام واقعہ: چیئر لفٹ کا مالک اور آپریٹر گرفتار،حکومت ہمیں سڑک اور پل بنا کر دے؛ متاثرین
پاکستانتازہ ترین

بٹگرام واقعہ: چیئر لفٹ کا مالک اور آپریٹر گرفتار،حکومت ہمیں سڑک اور پل بنا کر دے؛ متاثرین

Published August 23, 2023
Tags: چیئرلفٹ ایک میل چلی تو پہلی رسی ٹوٹی؛گلفراز ہمارے علاقوں میں لفٹ کے بغیر کوئی سفر ممکن نہیں
Share
SHARE

پشاور- بٹگرام (ویب ڈیسک): بٹگرام میں پیش آئے واقعے پر چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق چیئرلفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرنے کے ساتھ چیئرلفٹ کنٹرول روم کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن کے مطابق ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 5 دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔گزشتہ روز ڈولی میں پھنسے رہنے والے گلفراز نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہمارے علاقے میں کوئی سڑک یا پل نہیں ہے، ہم اس طرح کی ڈولی سے بالکل مطمئن نہیں لیکن یہ سفر ہماری مجبوری ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے جوانوں اور مقامی افراد نے مل کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا تھا، آرمی ایوی ایشن کے 5 اور پاک فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، پاک فوج کے کمانڈوز نے دو بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جبکہ اندھیرا ہونے کے بعد فضائی آپریشن روک کر گراؤنڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

بٹگرام کے گاؤں لوائی میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے، بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔

چیئرلفٹ میں پھنسے شخص گلفراز نے بتایا تھا کہ 6 بچے اور 2 افراد صبح 6 بجے چیئرلفٹ میں سوار ہوئے تھے، 7 بجے چیئرلفٹ کی پہلی ایک رسی اور پھر دوسری بھی ٹوٹ گئی، چیئرلفٹ ایک میل چلی تو پہلی رسی ٹوٹی۔گلفراز معلق چیئر لفٹ سے میڈیا اور ریسکیو کرنے والے افراد سے رابطے میں رہے اور لفٹ کے اندر کی بھی صورتحال سے آگاہ رکھا۔

گزشتہ روز ڈولی میں پھنسے رہنے والے گلفراز نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہمارے علاقے میں کوئی سڑک یا پل نہیں ہے، ہم اس طرح کی ڈولی سے بالکل مطمئن نہیں لیکن یہ سفر ہماری مجبوری ہے۔ گلفراز نے بتایا کہ ہم صبح ساڑھے 7 بجے ڈولی میں بیٹھے تھے کہ تھوڑے ہی سفر کے بعد ڈولی کا تار ٹوٹ گیا، ڈولی کی رسی ٹوٹی تو زندگی کی امید ختم ہوگئی تھی، بس اللہ کو یاد کیا۔

گلفراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ اسکول کے بچے تھے جو زیادہ پریشان تھے، ہمارے علاقے میں موبائل کے سگنل بھی نہیں تھے، ساڑھے 8 بجے سگنل ملا تو رابطہ کیا، رابطہ کرنے پر انتظامیہ اور پاک آرمی پہنچ گئی۔ گلفراز نے کہا لوگوں کو پیغام ہے کہ اس طرح کی ڈولی میں کھانے پینے کا سامان رکھیں، ہم اس طرح کی لفٹ سے متفق نہیں ہیں، حکومت علاقے میں پل اور سڑکیں بنائے، ہمیں ڈولی کی ضرورت نہیں ہے، حکومت غریب نہیں، ہر جگہ پل اور سڑک بنا سکتی ہے لیکن ہمارے علاقوں میں لفٹ کے بغیر کوئی سفر ممکن نہیں ہے، حکومت ہمیں سڑک اور پل بنا کر دے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خستہ حال، حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس فوری بند کرنے کی ہدایات جاری کیں، اس کے علاوہ انہوں نے چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کے فوری ریسکیو کی ہدایت بھی کی۔وزیرِ اعظم کی جانب سے این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ ریسکیو اداروں کو تمام وسائل بروئےکار لانےکی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ انہوں نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

TAGGED:چیئرلفٹ ایک میل چلی تو پہلی رسی ٹوٹی؛گلفرازہمارے علاقوں میں لفٹ کے بغیر کوئی سفر ممکن نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے؛ نگران وزیراعظم
Next Article کینسر کی مریض کیٹیا نے اپنے گھر کو ہمنگ برڈ کا مفت ہسپتال بنادیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

ایکنک اجلاس:110 ارب کے منصوبےمنظور، کراچی کیلئے 18 ارب 80 کروڑمختص

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے…

August 6, 2023
پاکستان

قواعدوضوابط کا پابند ہوں،استعفےواپسی ممکن نہیں: اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں…

February 27, 2023
پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب

لاہور (ویب ڈیسک): نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب…

March 20, 2023
پاکستانتازہ ترین

لاپتا افراد کیس: جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو برہم، JIT اور صوبائی ٹاسک فورس سربراہان کو طلب کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق پولیس اور جے آئی ٹیز کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے…

November 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?