ملتان (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی نیپال کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 25 رنز پر گرگئی۔اوپنر فخر زمان 14 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ امام الحق 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس وقت کریز پر باز بابر اعظم اور محمد رضوان موجود ہیں۔اس وقت پاکستان کے 18 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنالیے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے ڈرائی ہے،ہم اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے، ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
پلیئنگ الیون کا اعلان ایک دن قبل کرنے سے متعلق سوال پر بابر نے کہا کہ میچ کےلیے پُراعتماد ہیں اس لیے پلیئنگ الیون کا پہلے ہی اعلان کردیا تھا۔
نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہےہیں، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔
ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کیا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔