Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: چیف جسٹس کی 2 مرتبہ تنخواہ بڑھی، میری تنخواہ بھی دو مرتبہ بڑھاؤ؛ صدر پاکستان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > چیف جسٹس کی 2 مرتبہ تنخواہ بڑھی، میری تنخواہ بھی دو مرتبہ بڑھاؤ؛ صدر پاکستان
پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس کی 2 مرتبہ تنخواہ بڑھی، میری تنخواہ بھی دو مرتبہ بڑھاؤ؛ صدر پاکستان

Published August 30, 2023
Tags: چیف جسٹس کی تنخواہ دو مرتبہ بڑھائی گئی صدر کی تنخواہ میں اضافے کیلئے کام شروع
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی چاہتے ہیں کہ ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔ سرکاری دستاویزات کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ صدر مملکت نے تنخواہ میں دو اضافے مانگے ہیں جن میں سے پہلے کا اطلاق یکم جولائی 2021ء سے ہونا چاہئے جب کہ دوسرے اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہونا چاہئے۔ فی الوقت صدر کی ماہانہ تنخواہ 8؍ لاکھ 46؍ ہزار 550؍ روپے ہے جس میں وہ دو مراحل کا اضافہ چاہتے ہیں جس کے تحت جولائی 2021ء سے ان کی تنخواہ 10؍ لاکھ 24؍ ہزار 325؍ روپے جب کہ جولائی 2023ء سے ان کی تنخواہ 12؍ لاکھ 29؍ ہزار 190؍ روپے ہو جائے گی۔

رواں ماہ کے ابتدائی دنوں میں اپنے ملٹری سیکریٹری کے ذریعے کابینہ سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں صدارتی سیکریٹریٹ نے صدر کی تنخواہ، الائونس اور مراعات کے ترمیمی ایکٹ 2018ء کے چوتھے شیڈول میں ترمیم کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ یکم جولائی 2021ء سے صدر مملکت کی تنخواہ 10؍ لاکھ 24؍ ہزار 325؍ روپے جب کہ یکم جولائی 2023ء سے 12؍ لاکھ 29؍ ہزار 190؍ روپے ہو جائے۔

خط کے مطابق، ’صدر کی تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات (ترمیمی) ایکٹ 2018 کے پیرا 3(2) کی روشنی اور گزٹ نوٹیفکیشن (حصہ اول) کے مطابق، صدر کا معاوضہ فیڈریشن کے امور کے سلسلے میں کسی بھی پبلک آفس ہولڈر کی تنخواہ سے علامتی طور پر ایک روپیہ زیادہ ہوگی لہٰذا، 2018 میں صدر کی ماہانہ تنخواہ 8؍ لاکھ 46؍ ہزار 550؍ روپے مقرر کی گئی تھی اور فورتھ شیڈول میں بھی اس کا اظہار ہوتا ہے‘۔

’پبلک آفس ہولڈر کی حیثیت سے چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ صدارتی آرڈر کے ذریعے گزشتہ دو سال کے دوران دو مرتبہ بڑھائی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ یکم جولائی 2021ء سے، صدر مملکت کی تنخواہ 10؍ لاکھ 24؍ ہزار 324؍ روپے جب کہ یکم جولائی 2023ء سے 12؍ لاکھ 29؍ ہزار 189؍ روپےمقرر ہوئی اس طرح، صدر کی تنخواہ طے شدہ اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑھائی نہیں گئی۔‘

مذکورہ بالا کی روشنی میں ایوانِ صدر نے فورتھ شیڈول میں ترمیم کی خواہش ظاہر کی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے معاملہ وزارت قانون کو بھیج دیا جس نے 18؍ اگست کو کابینہ ڈویژن کو تجویز دی کہ صدر کی تنخواہ میں اضافے کیلئے کام شروع کیا جائے۔

وزارت قانون کا کہنا تھا کہ اسی ایکٹ کی شق 3(2) کی روشنی میں وفاقی حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ شیڈول میں ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیم کردے اور صدر کی تنخواہ میں نظرثانی کی خاطر فورتھ شیڈول میں ترمیم کیلئے ترمیمی ایکٹ لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ معاملہ فنانس ڈویژن کو بھی بھیجا گیا تھا جس نے 22؍ اگست کو صدر کی تنخواہ میں مجوزہ اضافے کی حمایت کی۔ اب یہ معاملہ منظوری کیلئے کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔ اس طرح صدر مملکت کو نہ صرف تنخواہ میں مطلوبہ اضافہ ملے گا بلکہ انہیں بھاری بھر کم بقایہ جات بھی ملیں گی کیونکہ ان کی تنخواہ میں دو سطح پر اضافہ کیا گیا ہے جو بالترتیب یکم جولائی 2021ء سے اور پھر یکم جولائی 2023ء سےہوگا۔

TAGGED:چیف جسٹس کی تنخواہ دو مرتبہ بڑھائی گئیصدر کی تنخواہ میں اضافے کیلئے کام شروع
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سائفر کیس؛ عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع
Next Article “اس دنیا میں‌ہم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں”: افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت،صدر نظر بند
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

میرانشاہ میں خودکش دھماکا، پاک فوج کے نائیک اور 2 شہری شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)…

December 19, 2022
پاکستان

راشد منہاس روڈ ٹریفک حادثہ: ڈمپر ڈرائیور اور ڈمپرز جلانیوالے 7 افراد گرفتار،تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم

کراچی (ویب ڈیسک): راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے بعد7 ڈمپروں کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی…

August 11, 2025
تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک کو ایک اور جھٹکا: دنیا کے طاقتور ترین راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام

ٹیکساس (ٹٰک ڈیسک): ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ انسانوں کو چاند اور مریخ پر…

November 19, 2023
پاکستانتازہ ترین

پنجاب: وہاڑی میں شادی سے انکار پر ایک شخص کا خاتون پر تیزاب حملہ

وہاڑی (ویب ڈیسک): وہاڑی میں شادی سے انکار پر ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق یہ…

October 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?