کراچی (ویب ڈیسک): سپلا کے وفد نے کراچی کے صدر پروفیسر کریم احمد ناریجو کی صدارت میں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سے ملاقات کی وفد میں پروفیسر عامر علی شاہ (سینیئر وائس پریزیڈنٹ مرکز)، پروفیسر عزیز اللہ میمن (مرکزی جوائنٹ سیکرٹری)، پروفیسر عبدالمنان بروہی (مرکزی فنانس سیکرٹری)، پروفیسر عامر الحق ( جنرل سیکرٹری کراچی ریجن)، پروفیسر عارف یونس (سینیئر وائس پریزیڈنٹ)، پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول لا کھو (ایڈیشنل سیکرٹری)، پروفیسر عبدالرشید ٹالانی (جوائنٹ سیکرٹری)، پروفیسر ڈاکٹر عبید اللہ (ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ ملیر) اور پروفیسر نزاکت علی (ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ سینٹرل) شامل تھے وفد نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی طرف سے جاری احتجاجی تحریک میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کے رہنماؤں کے ساتھ جامعہ کراچی میں ملاقات کی اور ان کے مطالبات کے حصول کے لیے ان کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ۰
ان مطالبات میں تنخواہوں کی وقت پر ادائیگی ، ایڈہاک ریلیف کی ادائیگی ، میڈیکل پینل کے اجرا ء، اساتذہ اور ان کے بچوں کو فیس سے استثنی ، لیب ایکوپمنٹ کے حصول اور دیگر مطالبات میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا اور سپلا کے عہد یداروں نے ہر سطح پر احتجاج میں ان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی.
آخر میں KUTSکے رہنماؤں میں ان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر صالحہ رحمان ، پروفیسر ڈاکٹر غفران ، پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر، پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت ، پروفیسر ڈاکٹر ذیشان اقبال ، پروفیسر ڈاکٹر محمد فیضان اور دیگر رہنماؤں نے سپلا کے ائے ہوئے وفد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ایک دوسرے کے مسائل کے حل کے لیے یکجہتی پر اتفاق کیا۰