Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غیرقانونی تارکین وطن یکم نومبر تک پاکستان چھوڑ دیں، حکومت کی وارننگ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > غیرقانونی تارکین وطن یکم نومبر تک پاکستان چھوڑ دیں، حکومت کی وارننگ
پاکستان

غیرقانونی تارکین وطن یکم نومبر تک پاکستان چھوڑ دیں، حکومت کی وارننگ

Published October 3, 2023
Tags: Featured نقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر دی جائے گی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی نے غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو پاکستان چھوڑنے کیلئے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، صوبائی وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، قانو ن نافذکرنے والے سول اور عسکری اداروں کےسربراہان شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک کی داخلی سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا اور عزم کا اظہار کیا گیاکہ عوام کی توقعات کے مطابق آئین اورقانون کی عملداری کویقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا اور غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکی افراد کی پراپرٹی اور تجارت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بارڈر سے نقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر دی جائے گی۔

اپیکس کمیٹی نے وزارت داخلہ کے تحت ٹاسک فورس کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا اور یہ ٹاسک فورس جعلی شناختی کارڈز، کاروبار اور پراپرٹی کی جانچ پڑتال کرے گی۔

اپیکس کمیٹی نے منشیات اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، اشیائے خوردونوش، کرنسی اسمگلنگ، بجلی چوری پرجاری کارروائیاں بڑھانے کا اعادہ کیا۔

اپیکس کمٹی نے قرار دیا کہ طاقت کا استعمال صرف اور صرف ریاست کا دائرہ اختیار ہے، کسی بھی شخص یا گروہ کو طاقت کے زبردستی استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک میں کسی بھی قسم کے سیاسی مسلح گروہ یا تنظیم کی کوئی جگہ نہیں، اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپیکس کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ریاست کسی کو مذہب کی من پسند تشریح کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گی، اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اسلام اورپاکستان کےآئین کاحصہ ہیں، ریاست اس کو یقینی بنائے گی۔

اپیکس کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیاکہ پروپیگنڈا اور غلط معلومات کی مہم جوئی کرنے والوں کو سائبر قوانین کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بتایاکہ غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے، غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکی یکم نومبر سے قبل واپس چلے جائیں، یکم نومبر کے بعد ٹاسک فورس غیر قانونی پراپرٹیز کے خلاف کارروائی کرے گی، ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس میں قانون نافذکرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں کے ارکان ہوں گے، ٹاسک فورس کا مقصد جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں اور غیرقانونی جائیدادوں کو ضبط کرنا ہے، پاکستان میں اس وقت افغان شہریوں کی تعداد44 لاکھ کے قریب ہے، 44 لاکھ میں سے 14 لاکھ کے قریب افغان شہری رجسٹرڈ ہیں، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم افرادکی گرفتاری کے اقدامات کریں گے۔

وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ ایک ویب پورٹل بنا رہےہیں جس کے ذریعےعوام ہم سے معلومات شیئر کریں، اسمگلنگ اور غیرقانونی سرگرمیوں کی اطلاعات دینے والوں کانام رازمیں رکھا جائےگا۔

TAGGED:Featuredنقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر دی جائے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارت نے کینیڈا کے 40 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
Next Article غیر ملکیوں کو ملک بدر اور جائیدادیں قرق کر دی جائیں؛ آرمی چیف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

فیض آباد دھرنا کیس؛ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید دوبارہ طلب

اسلام آباد (ویب ڈیسک): فیض آباد دھرنا کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو…

December 29, 2023
پاکستانکاروبار

1ماہ کی ضروریات پورا کرنیوالےقرض کیلیےحکومت کیIMF کو منتیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور قرض دہندہ…

March 24, 2023
Uncategorizedکھیل

ورلڈکپ: بھارت کی افغانستان شکست، روہت شرما نے چھکوں اورسنچریوں کا نیا ریکارڈ بنا لیا

دہلی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں بھارت نے کپتان روہت شرما کی ریکارڈ…

October 11, 2023
کھیل

بھارت میں ورلڈکپ جیتنےکا ہمارے پاس بہترین موقع ہے: مصباح الحق

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہےکہ ہمارے پاس ورلڈکپ جیتنے کا بہترین موقع ہے۔لاہور…

May 21, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?