Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پروسیجر ایکٹ کی سماعت: پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے، چیف جسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پروسیجر ایکٹ کی سماعت: پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے، چیف جسٹس
پاکستان

پروسیجر ایکٹ کی سماعت: پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے، چیف جسٹس

Published October 9, 2023
Tags: Featured امتیازصدیقی کے دلائل مکمل چیف جسٹس نے جواب دیا کوئی بات کرنے کی تمیز بھی ہوتی ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان نے پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت میں ریمارکس دیےکہ پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے، اگر کوئی مریض مر رہا ہو تو کیا میڈیکل کی سمجھ رکھنے والا صرف اس لیے مریض کو مرنے دے کہ وہ ڈاکٹر نہیں ہے ؟ پارلیمنٹ کو کہتے ہیں کہ نمبر گیم پوری ہونی چاہیئے لیکن ایک شخص آتا ہے اور پارلیمنٹ کو ربراسٹیمپ بنا دیتا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کررہا ہے۔

دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ رولز نہیں بنا سکتی نا ہی رولزبنانےکیلیے قانون سازی کر سکتی ہے، موجودہ قانون کے دائرہ کار میں رہ کر رولز میں تبدیلی کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا آئین کہتا ہے سپریم کورٹ اپنے پریکٹس اینڈ پروسیجر کے رولز بنانےکے لیے بااختیار ہے، سپریم کورٹ آئین سے بالارولز بناتا ہے تو کوئی تویاد دلائےگاکہ آئین کے دائرے میں رہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا آئین توپہلےہی سپریم کورٹ کوپابندکرتا ہےکہ آئین و قانون کے مطابق رولز بنائے جبکہ چیف جسٹس پاکستان نے عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا وقت کم ہے جلدی سے میرے سوال کا جواب دے دیں کہ سبجیکٹ ٹو لا کو نکال دیں تو رولز بنانے کے اختیار پر کیا فرق پڑےگا؟

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے اپنے دلائل میں کہا آئین سے آئین و قانون کے مطابق رولز بنانےکے الفاظ ہٹا دیے جائیں توبھی فرق نہیں پڑےگا، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا بس ٹھیک ہے جواب آ گیا، اگلے نکتے پر جائیں۔

عابد زبیری کا کہنا تھا اگر آرٹیکل 191میں کہا جاتا پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے متعلق قانون سازی کر سکتی ہے تو ٹھیک تھا، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ایک اور سوال ہے، کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے اختیار سے تجاوزکرکے قانون بنا سکتی ہے؟ ہمیں دیکھنا ہو گا آئین کسی بھی ادارے کو آئینی حدود کا پابند کہاں بناتا ہے، آئین سپریم کورٹ کو آئین و قانون کے مطابق رولز بنانےکے لیے بااختیار بناتا ہے بات ختم۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کو رولز بنانے کا اختیار دیا جو اس نے استعمال کیا، کیا اس کےبعد قانون سازی سے سپریم کورٹ رولز کو بدلا جا سکتا ہے؟

عابد زبیری نے کہا جب سپریم کورٹ نے رولز بنا لیے تو انہیں قانون کے ذریعے نہیں بدلا جا سکتا، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا آج سماعت مکمل کرنا ہے، میں وکلاء کو سننا چاہتا ہوں، جج صاحبان اپنے فیصلے میں جو لکھنا چاہتے ہیں لکھیں۔

جسٹس منیب اختر نے کہا آئین و قانون کے مطابق رولزبنانےکے لیے پابندکرنے کا مطلب ہے موجودہ قانون کے مطابق رولز بنیں گے جبکہ چیف جسٹس قاضی فائزی عیسیٰ نے کہا آج ہم یہ کیس سن رہے ہیں اور ہمارےادارے میں کیسزکا بوجھ بڑھ رہا ہے، آج کیس کو ختم کرنا ہے، اپنے دلائل 11 بجے تک ختم کریں۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ نے تحریری دلائل جمع کرائے تھے؟ جس پر عابد زبیری نے بتایا کہ ابھی اپنا تحریری جواب جمع کرایا ہے، قاضی فائز عیسیٰ نے کہا عدالت نے پہلے سے تحریری دلائل جمع کرانےکا حکم دیا تھا، اتنے سارےکاغذ ابھی پکڑا دیے، کون سے ملک میں ایسے ہوتا ہے کہ کیس کی سماعت میں تحریری جواب جمع کراؤ؟ ہر بات میں امریکی اور دوسری عدالتوں کا حوالہ دیتے ہیں یہاں بھی بتائیں۔

وکیل عابد زبیری نے کہا نیو جرسی کی عدالت کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کم ازکم امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا تو حوالہ دیں، ہمارا لیول اتنا نا گرائیں کہ نیوجرسی کی عدالت کے فیصلےکوبطورمثال پیش کر رہے ہیں، یہ تو فیصلہ بھی نہیں ہے۔

وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار عامر صادق کے وکیل عدنان خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ پارلیمنٹ کوبذریعہ ایکٹ سپریم کورٹ رولزبنانےکا اختیار نہیں، آئین سازوں نے پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے ضابطوں میں رد و بدل کا اختیار دانستہ نہیں دیا، چیف جسٹس کے آفس کو پارلیمنٹ نے بےکار کر دیا، سپریم کورٹ دوبنیادوں پرکھڑی ہے، ایک چیف جسٹس اور دوسری باقی ججز۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا چیف جسٹس کو جہاں اختیارات دیےگئے وہ آئین میں درج ہے، چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے سواکہاں تنہا اختیارات دیےگئے، جس پر وکیل عدنان خان نے کہا آئین کہتا ہے چیف جسٹس خود بغیرکسی مشاورت کے بینچزبنا سکتا ہے، اگر 2 ججزکہتے ہیں اگلےہفتے سے بینچ نہیں بنانے صرف چیمبر ورک کرنا ہے تو چیف جسٹس کے اختیارات بےکار ہوں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا آپ ابھی تک مستقبل کا بتا رہے ہیں، ابھی اس قانون سے آپ کا کون سا بنیادی حق متاثر ہوا ہے؟ آپ ہمارے سامنے اپنےکون سے بنیادی حق کا دفاع کر رہے ہیں؟

وکیل عدنان خان نے کہا پارلیمنٹ کو قانون سازی کاکوئی اختیار نہیں، اس سے تمام بنیادی حق متاثر ہوتے ہیں، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے انصاف تک رسائی کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہوئی، ایکٹ میں فوری مقرر مقدمات کا طریقہ کار دےکر سپریم کورٹ کی تضحیک کی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہم پہلے بھی کیس مقرر کرنےکے لیے اپنا دماغ استعمال کیا کرتے تھے، میں نے تو پہلے ہی کیس مینجمنٹ کمیٹی کو کیسز کے تقررکا اختیار دیا ہے، کیا میں نےکیس مینجمنٹ کمیٹی بناکر آئینی خلاف ورزی کی؟

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا پشاور ہائیکورٹ کے حراستی مراکز سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل 4 سال سے زیرا لتوا ہے، اہم کیسز کے مقرر نا ہونے پر قانون سازی کیوں نہیں ہو سکتی؟ جبکہ چیف جسٹس پاکستان نے کہا اگر میں حراستی مراکز سے متعلق کیس مقرر نہیں کرتا تو آپ کے پاس کیا حل ہوگا؟

وکیل عدنان خان نے کہا مشاورت اچھی چیز ہے، چیف جسٹس اپنے ساتھیوں میں کسی سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں، اس قانون میں کہیں مشاورت کا لفظ درج نہیں ہے، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کوئی ایسا قانون یا شرعی قانون ہے کہ اپیل کا کوئی حق نہیں ہے؟

قاضی فائز عیسیٰ نے کہا قانون یا شریعت کی رو میں کہاں درج ہےکہ قاضی کافیصلہ آخری ہو گا؟ کوئی حوالہ دے دیجیے، جس پر وکیل نے اپنے دلائل کا اختتام کرتے ہوئے کہا میں ریفرنس جمع کرا دوں گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پربلایا تو امتیاز صدیقی نے دلائل کے لیے وقت نا دینے پر اعتراض اٹھا دیا جس پر چیف جسٹس اور وکیل امتیاز صدیقی کے درمیان تلخی بھی ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل امتیاز صدیقی نے کہا آپ نےکہا تھا کہ پہلے ہمیں سنیں گے پھر اٹارنی جنرل کو سنیں گے، ہمیں نا سننا ناانصافی ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہاں لکھا ہے حکم نامے میں کہ آپ کو ابھی سننا ہے؟ جس پر امتیاز صدیقی نے جواب دیا آپ ہمارے ساتھ اپنا سلوک دیکھیں، چیف جسٹس نے جواب دیا کوئی بات کرنے کی تمیز بھی ہوتی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا پچھلی سماعت کا تمام ججزکے دستخط کے ساتھ حکمنامہ جاری ہوا تھا، حکم نامے میں درج ہے امتیازصدیقی کے دلائل مکمل ہو چکے اور وہ مزید دلائل دینا نہیں چاہتے، جس پر امتیاز صدیقی نے کہا میرے ساتھی خواجہ طارق رحیم آپ کے رویے کی وجہ سے آج عدالت نہیں آئے، خواجہ طارق رحیم نے آپ کو پیغام پہنچانے کا کہا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیے جس پر وکیل امتیاز صدیقی واپس نشست پر براجمان ہو گئے۔

خیال رہے کہ وکلا کے دلائل مکمل ہونےکی صورت میں سماعت آج مکمل ہونے کا امکان ہے جبکہ چیف جسٹس نے بھی آج کیس مکمل کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔

TAGGED:Featuredامتیازصدیقی کے دلائل مکملچیف جسٹس نے جواب دیا کوئی بات کرنے کی تمیز بھی ہوتی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈکپ: نیوزی لینڈکا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 323 رن کا ہدف
Next Article سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، کیا سندھ کو اس کا فائدہ ملے گا؟
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

لاہور: فیض فیسٹیول میں بھارتی شاعر جاوید اختر کی خصوصی شرکت

لاہور (شوبز ڈیسکٹ): شہر اقبال کے الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ فیض فیسٹیول آب و تاب کے ساتھ جاری…

February 18, 2023
پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30اپریل کو ہونگے؛ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ویب ڈیسک): الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب…

March 8, 2023
پاکستان

وزیراعلیٰ پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا

ڈی آئی خان (ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا…

October 19, 2024
پاکستان

کراچی میں وکیل کا قتل: سندھ بار کا 4 اگست کو عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے معاملے پر سندھ بار کونسل نے 4 اگست کو…

August 3, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?