Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: شاہ رخ خان ’رومانس کنگ‘ سے ’ایکشن اسٹار‘ کیوں اور کیسے بن گئے؟
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > شاہ رخ خان ’رومانس کنگ‘ سے ’ایکشن اسٹار‘ کیوں اور کیسے بن گئے؟
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان ’رومانس کنگ‘ سے ’ایکشن اسٹار‘ کیوں اور کیسے بن گئے؟

Published October 15, 2023
Tags: 4 سالوں کے دوران جو کچھ ملک کے اندر ہوتا رہا ہ Featured یہ تبدیلی ایسے ہی نہیں ہے
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): گزشتہ تین دہائیوں سے بالی وڈ پر راج کرنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان جو کہ بے مثال رومانٹک ہیرو کی حیثیت میں مداحوں کے دلوں پر حکمرانی کر رہے تھے اچانک سے انہوں نے ایکشن ہیرو کی نئی پہچان اپنا لی ہے۔حال ہی میں شاہ رخ کی ریلیز ہونے والی فلموں پٹھان اور جوان نے بالی وڈ کی کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں لیکن رومانس کنگ آف بالی وڈ، ایکشن اسٹار کیسے بن گئے؟ویسے تو شاہ رخ خان 2006 میں اپنی فلم ڈان سے ایکشن ہیرو کے روپ میں نظر آنا شروع ہو چکے تھے، پھر راون اور 2017 میں رئیس لیکن یہ فلمیں بطور ایکشن ہیرو انہیں الگ پہچان نہ دے سکیں تھیں جو کہ حال ہی ریلیز ہونے والی دو فلموں پٹھان اور جوان نے دے دی ہے۔

فلم نقاد انوپما چوپڑا کا خیال ہے کہ یہ شاہ رخ خان کے کیرئیر کا ایک نیا دور ہے، اس سے پہلے اسکرین پر ہم جس شاہ رخ خان کی شخصیت کو دیکھتے آئے تھے آج نظر آنے والا شاہ رخ اس سے بلکل مختلف ہے۔

انوپما چوپڑا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنے فلمی کیرئیر کے آغاز میں اینٹی ہیرو کرداروں سے پہچان بنائی، 1993 کی فلم ڈر میں ایک پیچھا کرنے والا عاشق ہو یا بازیگر کا جنونی عاشق یا پھر انجام کا اینٹاگونسٹ شاہ رخ نے ہر کردار خوب نبھایا۔

انوپما چوپڑا کے مطابق پھر 1995 میں ان کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ ریلیز ہوئی اور اینٹی ہیرو شاہ رخ خان بالی وڈ کا سب سے مقبول رومانٹک ہیرو بن گیا۔ انہوں نے ایک نئی پہچان اختیار کرلی اور پھر ایک کے بعد ایک رومانس اور کامیڈی سے بھرپور کامیاب فلموں کی قطار لگا دی۔

ایک اور فلم نقاد راہول دیسائی کا خیال ہے کہ فلم پٹھان اور جوان نے شاہ رخ خان کے اسٹارڈم کی ڈھلتی جوانی میں نئی روح پھونک دی ہے۔

راہول دیسائی کا کہنا تھا کہ 2016 اور 2017 میں نجی اور فلمی دنیا کے نشیب و فراز سے گزرنے اور 4 سال کے وقفے کے بعد ان کی فلموں پٹھان اور جوان میں شاہ رخ کے ان 4 سالوں کی تمام فرسٹریشن واضح دکھائی دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں فلمیں مختلف ہیں لیکن دونوں کا پیغام ایک ہی ہے کہ مختلف مذاہب، مختلف علاقائی شناختیں رکھنے والے لوگ مل کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناسا سے علیحدگی اختیار کرکے وطن کی خدمت کرنے کیلئے واپسی والی حب الوطنی پر مبنی فلم سوادیس کے مقابلے پٹھان اور جوان میں بلکل الگ قسم کی حب الوطنی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

انوپما چوپڑا کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی ایسے ہی نہیں ہے بلکہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران جو کچھ ملک کے اندر ہوتا رہا ہے یا جن حالات سے شاہ رخ خان یا ان کے اہل خانہ کو گزرنا پڑا ہے اس نے ان کی سیاسی ٹون کی سمجھ بوجھ میں مزید گہرائی پیدا کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ جب آپ کی بات اثر رکھتی ہو تب آپ ایسا کچھ کر بھی رہے ہوں جس کا مثبت تاثر جا رہا ہو۔

TAGGED:4 سالوں کے دوران جو کچھ ملک کے اندر ہوتا رہا ہFeaturedیہ تبدیلی ایسے ہی نہیں ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل فلسطین تنازع کو روکنے کیلئے امریکا نے چین سےمدد مانگ لی
Next Article کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے مختلف ائیرلائنز کی 18 پروازیں منسوخ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی کے تاجر نئی ائیرلائن شروع کرنے میں سنجیدہ ہیں

(ویب ڈیسک ):گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں نے وابستگی کی وجہ سے پی آئی…

November 4, 2024
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگ گئی

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے سکیورٹی آفیسر…

May 9, 2024
دنیا

فرانس؛ اسرائیل کیخلاف لبنانی مزاحمت کے ہیرو ابراہیم عبداللہ 40 سال بعد قید سے رہا

پیرس (ویب ڈیسک): لبنان کے بائیں بازو اور حزب اللہ سمیت تمام طبقات میں یکساں مقبول مزاحمتی ہیرو جارجس ابراہیم…

July 25, 2025
پاکستان

قومی، صوبائی کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخاب، مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق 21 قومی اور صوبائی نشستوں…

April 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?