Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: افغانستان سے انگلینڈ کی اپ سیٹ شکست، ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل دلچسپ ہوگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > افغانستان سے انگلینڈ کی اپ سیٹ شکست، ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل دلچسپ ہوگئی
کھیل

افغانستان سے انگلینڈ کی اپ سیٹ شکست، ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل دلچسپ ہوگئی

Published October 16, 2023
Tags: Featured پوائنٹس ٹیبل کو مزید دلچسپ
Share
SHARE

احمد آباد (اسپورٹس ڈیسک): ورلڈکپ میں ہفتے کو پاکستان کی بھارت سے شکست اور پھر اتوار کے روز انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست نے پوائنٹس ٹیبل کو مزید دلچسپ بنادیا۔ہفتے کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے اس وقت شکست دی جب اننگز کی 117 گیندیں باقی رہتی تھیں۔پھر اتوار کو افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور 69 رنز سے فتح حاصل کی۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ افغانستان کی دوسری جیت تھی کیونکہ افغان ٹیم نے آخری بار میگا ایونٹ میں 2015 میں نیوزی لینڈ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی جب کہ یہ پہلا موقع تھا جب افغان ٹیم نے ون ڈے میچ میں انگلینڈ پر فتح حاصل کی۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جس نے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں کامیاب رہا، بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ 1.821 ہے۔

دوسری پوزیشن اس وقت نیوزی لینڈ کی ہے، یہ بھی ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ٹیم رہی جس نے 3 میچز کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی، کیوی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ 1.604 ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا اس وقت تیسری پوزیشن پر ہے جس کے 4 پوائنٹس ہیں، جنوبی افریقا نے 2 میچ کھیلے اور دونوں میں کامیاب رہا، ٹیم کا نیٹ رن ریٹ 2.360 ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جس نے 3 میچز کھیلے اور 2 میں کامیابی حاصل کی، پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.137 ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پانچوان نمبر انگلینڈ، چھٹا افغانستان، ساتواں بنگلادیش، آٹھواں سری لنکا، نواں نیدرلینڈز اور دسواں حیران کن طور پر آسٹریلیا کا ہے۔

TAGGED:Featuredپوائنٹس ٹیبل کو مزید دلچسپ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا، اقوام متحدہ سے رابطے میں ہیں: وزیر خارجہ
Next Article پیٹرول 40 روپے فی لیٹر سستا، مگر لیوی، کسٹمز کی آڑ میں 82 روپے کا ڈاکہ اور مہنگائی جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

مارننگ شو میزبان MBBS شائستہ لودھی کو کوئی بھی ڈاکٹر نہیں مانتا

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطورِ مارننگ شو میز بان شہرت حاصل کرنے والی شائستہ لودھی میزبان، اداکار…

March 2, 2023
دنیا

امریکی صدراتی مباحثہ: بوقت ضرورت مائیک بند رکھنے سمیت نئے ضوابط پر اتفاق

(ویب ڈیسک): نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کے درمیان…

June 26, 2024
کھیل

پی ایس ایل میں بے ضابطگیاں:سرمایہ قارون کا خزانہ سمجھ کر لٹایا گیا؛آڈیٹر جنرل رپورٹ

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پی ایس ایل کا سرمایہ قارون کا خزانہ سمجھ کر لٹایا گیا جب کہ اکاؤنٹس میں کئی…

December 25, 2023
صحت

بےجا سختی بچوں میں دیرپا ذہنی مسائل کا باعث بن سکتی ہے،تحقیق

کیمبرج (ہیلتھ ڈیسک): ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن بچوں پر ان کے والدین نظم و ضبط…

April 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?