کراچی (ویب ڈیسک): 5 سال سے جبری گمشدگی کے شکار پٹھان خان زہرانی کی آزادی کے لیے درخواست دائر کرنے اور ان کی آزادی کے لیے لڑنے والے ان کے بیٹے عرفان زہرانی کو بھی 3 ماہ جبری گمشدہ بنانے کے بعد پنجاب کے شہر صادق آباد میںمنشیات کے جھوٹے مقدمہ میںظاہر کرکے عدالت میںچالان کیاگیا اور اسے جیل میں رکھا گیا۔عرفان کے لواحقین نے پہلے صادق آباد سے وکیل کی خدمات حاصل کرکے مقدمہ لڑنے کی کوشش کی۔اس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے رکن اور حیدرآباد بار کونسل کے سرگرم وکیل محب آزاد لغاری اپنا مقدمہ لڑنے صادق آباد گئے۔اور جیسے ہی کل بروز جمعہ عدالت کی جانب سے اسے جھوٹے مقدمے سے باعزت بری کیا گیا تو ایک بار پھر آزاد ہونے والے عرفان زہرانی کو ان کے وکیل محب آزاد لغاری سمیت صادق آباد جیل کے باہر سے پھر جبری گمشدہ بنادیا گیا۔
جس کی رہائی کے لیے مسلسل 4 دن سے گھگھر پھاٹک پر نیشنل ہائی وے پر ورثا اور علاقہ مکینوں کا دھرنا جاری ہے .
دھرنا ختم کرانے کے لیے کئی بار پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے آکر بات چیت بھی کی گئی ، مگر دھرنا دینے والوں نے صاف طور پر موقف پیش کیا کہ عرفان زہرانی کی رہائی تک دھرنا کسی صورت ختم کرنے کو تیار نہیں. جس پر کئی مرتبہ فورسز اور دھرنا دینے والوں کے درمیان کشیدگی بھی ہوئی ہے مگر تاحال دھرنا جاری ہے .
دوسری جانب گھگھر پر مسنگ پرسن عرفان زہرانی کی رہائی کے لیے لگائے گئے دھرنے کی حمایت میں حیدرآباد میںبھی قومی شاہراہ پر وقتافوقتا دھرنے دیے جارہے ہیں، جہاں فورسز نے دھرنا دینے والوںپر لاٹھی چارج کرکے اور کبھی بات چیت سے اُن دھرنوں کو کنٹرول کیا ہوا ہے . جس کے باعث ابھی تک حیدرآباد میں قومی شاہراہ کی مکمل بندش ممکن نہیں ہوسکی ہے .
جبکہ گھگھر کے مقام پر دھرنے کے شرکا بالخصوص مسنگ پرسن عرفان زہرانی کی والدہ اور بھائی نے ایس ایس پی ملیر کے دھرنا کیمپ آکر بات چیت کرنے پر اُنہیںتفصیل بتاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی عدالت سے باعزت بری ہونے کے بعد واپس آنے کی تیاری کرنے والے عرفان زہرانی کو اُس کے وکیل کے ہمراہ دوبارہ زبردستی گمشدہ بنانا سندھی عوام کی توہین اور بربریت ہے ، اس لیے دونوں مسنگ پرسنز کوبلا کسی تاخیر کے رہا کیا جائے۔
انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اُن کی رہائی تک یہ دھرنا جاری رہے گا. جبکہ ہمارا کوئی دوسرا مطالبہ اور مقصد نہیںہے، اس لیے آپ عرفان زہرانی کو آزاد کراکر یہاں لے آئیںہم یہ دھرنا بلا کسی تاخیر ختم کردیںگے.