Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غزہ :اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 500 افراد ہلاک،متعدد ممالک کی مذمت، امریکا کی اسرئیل کی حمایت
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > غزہ :اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 500 افراد ہلاک،متعدد ممالک کی مذمت، امریکا کی اسرئیل کی حمایت
دنیا

غزہ :اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 500 افراد ہلاک،متعدد ممالک کی مذمت، امریکا کی اسرئیل کی حمایت

Published October 18, 2023
Tags: Featured اسرائیلی حملہ “خوفناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان عالمی قوانین کی خلاف ورزی کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ن
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ میں قائم اسپتال پر فضائی حملے میں 500 سے زائد افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں، جس پر پاکستان سمیت دیگر ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔غزہ میں قائم اسپتال اسرائیل کے راکٹ حملے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے جبکہ اطراف میں شدید آگ بھی لگی ہوئی ہے، وزارت صحت کے مطابق اسپتال زخمی اور بیمار مریضوں سے پہلے ہی بھرا ہوا تھا۔اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی مختلف ممالک پاکستان، سعودی عرب مصر، کینیڈا، ترکیہ، قطر سمیت دیگر نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نہتے عوام اور اسپتالوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب نے اسپتال پر حملے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال پر حملہ کر کے اسرائیلی فورسز نے انتہائی سنگین جرم اور گھناؤنا فعل کیا ہے۔مصر نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ایسی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرنی چاہیے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ “خوفناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول” اور ناقبل معافی ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ غزہ کے اسپتال پر حملہ “اسرائیل کے حملوں کی تازہ ترین مثال ہے جو بنیادی انسانی اقدار سے مبرا ہے۔” اردگان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، “میں پوری انسانیت سے غزہ میں ہونے والے ظلم کو روکنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتا ہوں۔”

قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں اسپتالوں، اسکولوں اور آبادی کے دیگر مراکز کو شامل کرنا ایک خطرناک اضافہ ہے‘‘۔

ایران نے اسرائیل کے اسپتال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو گھناؤنا قرار دے دیا۔اردن کی وزارت خارجہ نے بھی منگل کو ایک بیان جاری کیا جس میں ہسپتال پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

بیان میں فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے فوری طور پر کوششوں میں شامل ہونے پر زور دیا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ میں اسپتال پر مہلک فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ اسپتال میں ہونے والی اموات کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات نہیں ہیں: “ہم تفصیلات حاصل کر کے عوام کو درست اعداد و شمار دیں گے‘۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ غزہ کے اندر سے فائر کیے گئے راکٹوں کا ایک راکٹ اسپتال کے قریب سے گزرا جس وقت اسے نشانہ بنایا گیا۔ متعدد ذرائع سے “انٹیلی جنس معلومات” کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جہاد گروپ اس ناکام لانچ کا ذمہ دار ہے جس نے اسپتال کو نشانہ بنایا۔

“ہمارے پاس موجود متعدد ذرائع سے حاصل ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ غزہ میں اسپتال کو نشانہ بنانے والے ناکام راکٹ کا ذمہ دار اسلامی جہاد (حماس) ہے۔”

جنوبی اسرائیل سے رپورٹنگ کرتے ہوئے الجزیرہ کی اسٹیفنی ڈیکر نے نوٹ کیا کہ اسرائیل باقاعدگی سے غزہ کے اندر سے راکٹ فائر کرنے پر شہریوں کی ہلاکت کا الزام لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا “مجھے کہنا ہے، وہ یہ بات پہلے بھی کہہ چکے ہیں جب انہوں نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں اور بے گناہ لوگوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی حملہ “خوفناک اور قطعی طور پر ناقابل قبولحملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلانعالمی قوانین کی خلاف ورزیکینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈکپ: دوسرا اپ سیٹ، نیدرلینڈز کی جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
Next Article ورلڈکپ 16واں میچ: افغانستان کو شکست، نیوزی لینڈ کی مسلسل چوتھی فتح،ٹاپ ٹیم بن گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کوئٹہ میں لیاقت بازار کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ میں لیاقت بازار کے قریب دکان پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور…

August 13, 2024
کھیل

میسی پھر بارسلونا میں واپسی کی تیاری کرنے لگے؛ اسپینش ریڈیو کا انکشاف

(اسپورٹس ڈیسک): ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے ایک مرتبہ پھر اسپینش کلب بارسلونا میں واپسی جانے کی تیاری…

November 22, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ایئربڈز کابہت جلد ہوگا زیورا کے طور پراستعمال

کراچی (ویب ڈیسک): جرمنی کی ایک کمپنی نے خواتین کے لیے نئے فیشن کے تحت ایئربڈز کو کانوں کے بُندوں…

January 17, 2023
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کے دو جہاز یو اے ای اور ایک آذربائیجان سے خریدیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کےدو جہاز یو اے ای سےگورنمنٹ…

July 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?