Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ورلڈکپ 16واں میچ: افغانستان کو شکست، نیوزی لینڈ کی مسلسل چوتھی فتح،ٹاپ ٹیم بن گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ورلڈکپ 16واں میچ: افغانستان کو شکست، نیوزی لینڈ کی مسلسل چوتھی فتح،ٹاپ ٹیم بن گئی
کھیل

ورلڈکپ 16واں میچ: افغانستان کو شکست، نیوزی لینڈ کی مسلسل چوتھی فتح،ٹاپ ٹیم بن گئی

Published October 18, 2023
Tags: Featured پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
Share
SHARE

چنائی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 16ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 35 ویں اوور میں 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔رحمت شاہ 36 اور عظمت اللہ عمرزائی 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

Four matches, four wins for New Zealand at #CWC23!

A comprehensive victory against Afghanistan 💪#NZvAFG scorecard: https://t.co/zKhIJT9B7C pic.twitter.com/AHrYv69UmH

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 18, 2023

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا گیا جس میں افغان ٹیم نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، ٹام لیتھم 68 اور فلپس 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا، 110 کے مجموعی اسکور پر کیویز کے 4 بیٹرز آؤٹ ہوگئے تھے۔

اوپنر ڈیوون کانوے کو مجیب الرحمٰن نے 20 رنز پر پویلین بھیجا، وِل ینگ 54 اور رچن رویندرا 32 رنز بناکر عظمت اللہ عمر زئی کا شکار ہوئے جبکہ ڈیرل مچل کو راشد خان نے ایک رن پر آؤٹ کیا۔

4 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 144 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی، دونوں بیٹرز نے نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

تاہم پھر ٹام لیتھم 68 اور گلین فلپس 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اختتامی اوورز میں چیپمین نے ناقابل شکست 25 اور سینٹنر نے 7 رنز اسکور کیے، یوں کیویز کا اسکور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز تک پہنچا۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور عظمت اللہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کیوی بولرز کے سامنے کوئی بھی افغان بیٹر جم کر نہ کھیل سکا اور ٹیم کی ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔

افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ 36 اور عظمت اللہ عمرزائی 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

اس کے علاوہ ابرہیم زدران 14، رحمٰن اللہ گرباز 11،حشمت اللہ شاہدی اور راشد خان 8 ،8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی7 اور مجیب الرحمٰن 4 رنز بناسکے، نوین الحق اور فضل حق فاروقی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

289 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 34.4 اوورز میں 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور لوکی فیرگوسن نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، میٹ ہینری اور راچن رویندرا کے حصے میں ایک ، ایک وکٹ آئی۔

کیویز نے رواں ورلڈکپ میں اب تک 4 میچز کھیلے ہیں اور چاروں میں ہی اسے کامیابی ملی جبکہ افغانستان 4 میچز میں اب تک صرف ایک میچ جیت سکا، 3 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

TAGGED:Featuredپوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غزہ :اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 500 افراد ہلاک،متعدد ممالک کی مذمت، امریکا کی اسرئیل کی حمایت
Next Article غزہ: سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

بھارت کو نیٹو کی مستقل رکنیت دینے پر کوئی غور نہیں ہورہا، عہدیدار

برسلز (ویب ڈیسک): نیٹو میں امریکا کی سفیر جولیان اسمتھ نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے نیٹو کے دروازے…

April 2, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

چین کا تاریخ ساز مشن چاند کے تاریک حصے کیجانب روانگی کیلئے تیار،پاکستانی سیٹلائیٹ کو چاند کےمدار پر پہنچایا جائیگا

بیجنگ (ٹیک‌ڈیسک): چین چاند پر ایک نیا مشن چینگ ای 6 مئی کے آغاز میں بھیج رہا ہے جو اس…

April 29, 2024
دنیا

سندھ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی ایک اورعالمی سازش

سرینگر (ویب ڈیسک): بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا ایک اور گھناؤنا اقدام سامنے آیا ہے۔کشمیر…

August 4, 2023
دنیا

چین: بیجنگ ایک بار پھر ڈوب گیا، شدید بارشوں سے33 افراد ہلاک، متعدد گھر تباہ

بیجنگ (ویب ڈیسک): چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے…

August 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?