Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عسکری فور کراچی میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے خلاف درخواست مسترد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عسکری فور کراچی میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے خلاف درخواست مسترد
پاکستانتازہ ترین

عسکری فور کراچی میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے خلاف درخواست مسترد

Published October 25, 2023
Tags: ایک قانونی وجود نہ رکھنے والے ادارے کی نمائندگی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے عسکری فور کراچی میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور عسکری فور کراچی میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت ہونے پر مسترد کر دی۔ آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے عسکری فور کے پارکنگ ایریا میں کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے آرمی ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے درخواست دائر کرنے پرسوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ کا قانونی وجود کیا ہے؟آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ کے قانونی وجود کے بارے آئین، رول آف بزنس 1983 یا کسی قانون میں ذکر ہے؟کیا وفاقی حکومت کے ادارے اپنے کیسز میں پرائیویٹ وکیل ہائر کر سکتے ہیں؟

سپریم کورٹ نے کہا کہ قانونی وجود نہ رکھنے والے کی درخواست دائر کرنے کی اجازت دینے پر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ پر تعجب ہوا۔ قانونی وجود نہ رکھنے پر آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ درخواست دائر نہیں کر سکتی۔ اگر آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ متاثرہ فریق ہو تو وفاقی حکومت کے ذریعے درخواست دائر کرسکتی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ موجودہ کیس میں آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ نے تو وفاقی حکومت، صدر مملکت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ کیا یہ وفاقی حکومت کا وفاقی حکومت کے ہی خلاف کیس ہے؟ آرمی جنرل ہیڈ کوارٹرز ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ کا حق دعوی ہو ہی نہیں سکتا۔ آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ نہ کوئی فلاحی ادارہ ہے اور نہ ہی کارپوریشن۔ جب ایک ادارہ آئین و قانون میں وجود رکھتا ہی نہیں تو درخواست کیسے دائر کر سکتا ہے؟

وکیل عابد زبیری نے کہا کہ آرمی ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ صدارتی آرڈر 1982 سے وجود میں آیا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صدارتی آرڈر میں آئین و قانون کا حوالہ کہاں ہے؟ جس پر عابد زبیری نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات پر افواج ملک کا بیرونی خطرات سے دفاع کرتی ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے عابد زبیری کو آرٹیکل 245 پڑھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افواج کا آرٹیکل 245 سے باہر کوئی کام نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ انتہائی سینئر وکیل ہیں اور ایک قانونی وجود نہ رکھنے والے ادارے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ قانونی وجود نہ رکھنے والے درخواست گزار کا کیس نہیں سن سکتے۔ شکایت کنندگان کے وکیل موئز جعفری اسی لیے کنارہ کش ہو گئے کہ انہیں پتا تھا ان سے سنبھلے گا نہیں۔

عدالت نے شکایت کننگان کے وکیل موئز جعفری کی عدم پیشی پر خصوصی نمائندگی کی درخواست خارج کر دی۔

TAGGED:ایک قانونی وجود نہ رکھنے والے ادارے کی نمائندگی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چمن بارڈر پر دھرنا: پاسپورٹ اور ویزا سےسرحد پار کرنےکا فیصلہ نہیں مانتے؛ مظاہرین
Next Article اسرائیلی فوج کا غزہ میں بڑے پیمانے پر مختصر زمینی کارروائی کرنے کا دعویٰ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کے پی حکومت بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات کرنے پر تیارہے؛ بیرسٹر محمد علی

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے بجلی چوری کے معاملات پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر…

April 20, 2024
پاکستانصحت

ادویات کی قیمتوں کا تعین: ڈریپ سےاختیار واپس لینےاور نیا ادارہ قائم کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینےکا…

August 11, 2024
پاکستان

عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک): شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں عبوری ضمانت منسوخ…

July 31, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا‘ ہم نے ملک بچایا، اسحاق ڈار

نیویارک (ویب ڈیسک)؛ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو…

July 27, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?