Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست، پاکستان کیلیےسیمی فائنل کی امید پیدا ہوگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست، پاکستان کیلیےسیمی فائنل کی امید پیدا ہوگئی
کھیل

بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست، پاکستان کیلیےسیمی فائنل کی امید پیدا ہوگئی

Published October 31, 2023
Tags: Featured اکستان ٹیم کی تیسری کامیابی بنگلادیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی
Share
SHARE

کولکتہ (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں خود کو شامل رکھا ہے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمود اللہ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کا 205 رنز کا ہدف با آسانی 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخر زمان نے شاندار 81 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چھکے شامل تھے۔

بنگلادیش کے خلاف جیت پاکستان ٹیم کی رواں ورلڈکپ میں تیسری کامیابی ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش نے 7 میچز کھیلے ہیں پاکستان کو 3 میں کامیابی جبکہ بنگلادیش صرف ایک میچ جیت سکا ہے، پاکستان کے خلاف شکست کے بعد بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنے بقیہ 2 میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے، آج کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر آج کا میچ کھیلے۔

پاکستان کے خلاف بنگلادیش کا آغاز بالکل اچھا نہ تھا،اوپنر تنزید حسن کو شاہین نے پہلے ہی اوور میں صفر پر چلتا کیا، بعدازاں نجم الحسین شنتو کو بھی شاہین نے 4 رنز بناکر آؤٹ کیا۔

حارث رؤف نے مشفق الرحیم کو پویلین لوٹایا، جبکہ افتخار احمد نے 45 رنز بنانے والے لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھائی، بنگلادیش کی جانب سے 56 رنز بنانے والے محمود اللہ کو بھی شاہین نے آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ کپتان شکیب الحسن 43، توحید 7، مہیدی حسن 25، تاسکین احمد 6 اور مصتفیض الرحمان 3 رنز بناسکے، پوری بنگلادیش کی ٹیم 45.1 اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 2، افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

بنگلادیش کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے درمیان شاندار 128 رنز کی شراکت داری بنی۔

تاہم پھر عبداللہ 69 گیندوں پر 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 16 گیندوں پر 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ فخر زمان 74 گیندوں پر شاندار 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 26 اور افتخار احمد 17 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 32.3 اوورز میں با آسانی حاصل کرلیا۔

TAGGED:Featuredاکستان ٹیم کی تیسری کامیابیبنگلادیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سشانت سنگھ کے اچانک چھوڑ جانے پررشتہ ختم ہوا، انکیتا لوکھنڈے
Next Article نوابشاہ: بدامنی اورپولیس گردی کے خلاف ہڑتال،نواب شاہ کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے؛ قادرمگسی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی

لاہور (ویب ڈیسک): استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے…

July 6, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی ترامیم کیلئے وقت مانگ رہی ہے اور دھمکیاں بھی دے رہی ہے، انہیں ایک مؤقف پر آنا ہوگا: بلاول

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی ترامیم کیلئے وقت مانگ رہی…

October 11, 2024
دلچسپ و عجیب

انڈیا میں دادا نےڈیڑھ سالہ پوتے پرگاڑی چڑھا دی

کیرالہ (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں ایک بچہ…

November 14, 2023
کھیل

ٹوکیو:باکسنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے 2 باکسر ہیروماسا اوراکاوا جاں‌بحق

ٹوکیو (اسپورٹس ڈیسک): ٹوکیو میں ہونے والے ایک باکسنگ ایونٹ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے 2 جاپانی باکسر…

August 10, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?