Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے، صوبہ میں سیاسی و انتظامی بحران، صوبائی کابینہ تحلیل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے، صوبہ میں سیاسی و انتظامی بحران، صوبائی کابینہ تحلیل
پاکستان

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے، صوبہ میں سیاسی و انتظامی بحران، صوبائی کابینہ تحلیل

Published November 11, 2023
Tags: Featured کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان انتقال
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک): نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان انتقال کرگئے۔گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔طبی عملے کا بتانا ہے کہ اعظم خان کو مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا تھا، انہیں بخار اور ڈائریا کی شکایت تھی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

اعظم خان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ان کے آبادئی گاؤں میں آج سہہ ساڑھے 3 بجے ادا کی جائے گی۔پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے اعظم خان ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور کمشنر کے عہدوں پر بھی کام کیا۔ اعظم خان چیف سیکرٹری اور مختلف وزارتوں کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اعظم خان کو خیبر پختونخوا کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پیش کیا گیا تھا اور جب یہ نام سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے سامنے رکھا گیا تو انہوں نے فوری طور پر اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تعینات کرنے کی منظوری دیدی اور پھر اعظم خان نے 21 جنوری2023کوبطور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔اعظم خان کے ایک بھائی عباس خان خیبر پختونخوا کے آئی جی رہ چکے ہیں جبکہ ایک بھائی شجاع خانزادہ وزیر داخلہ پنجاب رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق ایم پی اے تاج محمد خانزادہ، گوہر ایوب اور عمر ایوب بھی ان کے قریبی رشتے دار ہیں۔

دوسری جانب سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد نگران صوبائی کابینہ تحلیل ہو چکی۔21 جنوری2023کوبطور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عہدے کا حلف اٹھانے والے اعظم خان کو گزشتہ روز طبیعت کی ناسازی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا تھا نگران وزیراعلیٰ کے پی کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہو چکی کیونکہ کابینہ وزیراعلیٰ کے ساتھ منسلک ہوتی ہے، اگر وزیراعلیٰ کسی وجہ سے استعفیٰ دیدیں یا برطرف ہو جائیں تو کابینہ خود ہی تحلیل ہو جاتی ہے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ جب تک نئے نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک تمام اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے ہیں اور صوبے کے تمام انتظامات گورنر چلائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے ایک ہفتے میں کسی ایک نام پر اتفاق سے فیصلہ کرنا ہے، دونوں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے پھر 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی فیصلہ کرےگی، اگر سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا۔

TAGGED:Featuredکابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کینگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان انتقال
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے، بمباری کا کوئی جواز نہیں: فرانسیسی صدر
Next Article پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی دنیائےسیاست اور پی ٹی آئی سے کنارہ کشی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

ایشوریا کے باڈی گارڈ کی تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

(ویب ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کا شمارکامیاب ترین اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ امیر ترین بالی وڈ شخصیات میں…

October 19, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

موٹرولا کا 2023 سال کو الوداع، سستا فون متعارف

کراچی (ٹیک‌ڈیسک): اسمارٹ فون بنانے والی امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی موٹرولا نے سال 2023 کے اختتام پر اپنا سستا…

December 25, 2023
انٹرٹینمنٹ

سلمان کو 30 اپریل کو قتل کرنیکی ایک اوردھمکی، 16 سالہ کالر گرفتار

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکار سلمان خان کے لیے ایک اور دھمکی آمیز فون کال ممبئی پولیس کو موصول…

April 11, 2023
پاکستان

رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو فیصل آباد بائی پاس کے قریب حادثہ

فیصل آباد (ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو…

December 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?