Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس متعارف اور بیک بون نیٹ ورک قرار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس متعارف اور بیک بون نیٹ ورک قرار
سائنس و ٹیکنالوجی

دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس متعارف اور بیک بون نیٹ ورک قرار

Published November 15, 2023
Tags: Featured اچھا انٹرنیٹ کنکشن سب کی خواہش ہوتی ہے چین کے فیوچر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر
Share
Wifi internet router switch modem on abstract blue binary background
SHARE

شہنگائی (ٹیک ڈیسک): انٹرنیٹ موجودہ عہد کی چند اہم ترین ایجادات میں سے ایک ہے اور روزمرہ کی زندگی کا اہم جزو بن چکی ہے۔سوشل میڈیا کا استعمال ہو، اسٹریمنگ سروس کو دیکھنا یا بلوں کی آن لائن ادائیگی، ایک اچھا انٹرنیٹ کنکشن سب کی خواہش ہوتی ہے۔مگر دنیا میں سب سے تیز انٹرنیٹ سروس کس ملک میں دستیاب ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا کہ یہ امریکا یا کوئی مغربی ملک نہیں بلکہ ہمارے پڑوس میں موجود چین ہے۔

چین نے اپنے ملک میں دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا دعویٰ کیا ہے جو بیشتر ممالک کے مقابلے میں 10 گنا سے زیادہ تیز رفتار ہے۔

نئی نسل کی یہ انٹرنیٹ سروس ہر سیکنڈ 1.2 ٹیرا بٹ (ٹی بی) یا 1200 گیگا بٹ (جی بی) ڈیٹا ٹرانسمیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس انٹرنیٹ سروس کے لیے 3 ہزار کلومیٹر سے زائد رقبے پر آپٹیکل فائبر کیبل کو بچھایا گیا ہے اور اسے 13 نومبر کو متعارف کرایا گیا۔

اس سے پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ اتنی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس 2025 سے قبل دنیا میں کہیں متعارف نہیں کرائی جاسکتی۔

دنیا کے بیشتر حصوں میں ابھی 100 جی بی فی سیکنڈ ڈیٹا ٹرانسمیشن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے جبکہ امریکا میں چند مقامات پر ففتھ جنریشن انٹرنیٹ کی رفتار 400 جی بی فی سیکنڈ ہے۔

مگر چین کی نئی سروس اتنی تیز ہے کہ فی سیکنڈ 150 ایچ ڈی فلمیں بھیجنا یا ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہے جو کہ امریکی سروس سے 3 گنا سے زیادہ تیز ہے۔

چین کے فیوچر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر (ایف آئی ٹی آئی) نامی منصوبے کے تحت یہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس متعارف کرائی گئی ہے، جسے بیک بون نیٹ ورک قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی ٹی آئی پر 10 سال سے کام کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کے سربراہ Wu Jianping نے بتایا کہ یہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس نہ صرف کامیاب ثابت ہوئی ہے بلکہ اس سے چین کو مزید تیز انٹرنیٹ سروس تیار کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی مل گئی ہے۔

بیک بون نیٹ ورکس الیکٹرک گاڑیوں اور ان شعبوں کے لیے بھی اہم ہیں جن میں صنعتی 5 جی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اس سسٹم کے سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جس سے توقع پیدا ہوئی ہے کہ مستقبل قریب میں انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے پرزہ جات کے لیے امریکا اور جاپان پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

TAGGED:Featuredاچھا انٹرنیٹ کنکشن سب کی خواہش ہوتی ہےچین کے فیوچر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سیف کیساتھ افیئر تھا،شادی کی واحد وجہ ہمیں بچے چاہیے تھے،: کرینہ کپور
Next Article آئی ایم ایف کا پاکستان سےملک میں ٹیکس بڑھانےکا مطالبہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

گاڑیاں ہوئیں پھر سے مہنگی:انڈس نے 12 لاکھ روپےاضافہ کردیا

کراچی (ویب ڈیسک): انڈس موٹر کمپنی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کی غیر مستحکم صورتحال،…

January 15, 2023
انٹرٹینمنٹ

گپی گریوال کے گھر پر فائرنگ، لارنس بشنوئی نے ذمہ داری قبول کرلی

ممبئی: بالی وڈ کے نامور پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی ہے جس کی…

November 26, 2023
انٹرٹینمنٹ

7 دن میں 400 کروڑ بزنس، ’استری2‘ نے ہندی سینما کا نیا ریکارڈ بنادیا

ممبئی(ویب ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی فلم ’استری 2‘ اپنی ریلیز کے پہلے 7 دنوں…

August 22, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

چاند کے بعد بھارت کا سمندر کی گہرائیوں میں انسان بردار مشن بھیجنے کااعلان

نیو دہلی (ٹیک ڈیسک): چاند پر بھیجے گئے چندریان 3 مشن کی کامیابی کے بعد بھارتی سائنسدان اب سمندر کی…

September 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?