Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سڈنی: ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ: پاکستان پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > سڈنی: ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ: پاکستان پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ
کھیل

سڈنی: ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ: پاکستان پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ

Published January 3, 2024
Tags: Featured آخری میچ کی پہلی اننگز پاکستان اور آسٹریلیا پاکستانی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز
Share
SHARE

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے 313 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پہلے روز کا کھیل ختم ہونے پر کینگروز نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنا لیے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز کرنے کیلئے آنے والے دونوں ہی بیٹر عبداللہ شفیق اور انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

عبداللہ شفیق دو گیندیں کھیلنے کے بعد اسٹارک کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ صرف دو ہی گیندیں کھیلنے کے بعد صائم ایوب بھی ہیزل وڈ کی گیند پر وکٹ کیپر ہاتھوں میں کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

شان مسعود 35 اور بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کو پانچواں نقصان سعود شکیل کی صورت میں ہوا جو 5 رن کے مہمان ثابت ہوئے، 5 وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

ساجد خان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی چھٹی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 53 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

نو وکٹیں گرنے کے بعد عامر جمال نے میر حمزہ کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، عامر جمال نے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ ناتھن لیون کا شکار بنے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک کے حصے میں دو وکٹیں آئیں، ایک ایک کھلاڑی کو جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش اور ناتھن لیون نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون سے امام الحق کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آرام دینے کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، ان دونوں کے متبادل کے طور پر نوجوان کھلاڑیوں صائم ایوب اور ساجد خان کو جگہ ملی ہے۔

سڈنی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

TAGGED:Featuredآخری میچ کی پہلی اننگزپاکستان اور آسٹریلیاپاکستانی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹٹیسٹ میچوں کی سیریز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل
Next Article شاہ رخ خان کمائی کے بھی کنگ بن گئے،سال میں 2500 کروڑ کمانےکا اعزاز حاصل کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

روس میں کان کنوں کو لیجانے والی بس کھائی میں جاگری، 13 مزدور ہلاک

ماسکو (ویب ڈیسک): روس میں کان کنوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔روسی حکام کے مطابق حادثہ…

July 21, 2025
پاکستانصحت

کراچی: بیرون ملک سے آنیوالے مزید 6 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والےمزید 6 مسافروں کا کورونا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ(RAT) مثبت آگیا۔محکمہ صحت سندھ…

January 14, 2024
انٹرٹینمنٹ

بوبی دیول کی انڈسٹری میں‌واپسی: اینیمل فلم کےگانے پر رقص، ریکھا کی نقل کرنے کا الزام

ممبئی (شوبز ڈیسک): گمنامی کی جانب بڑھتے جانے والے بوبی دیول نے فلم اینیمل سے انڈسٹری میں ’’کم بیک‘‘ کیا…

May 7, 2024
کھیل

بھارتی ٹیم200 واں ٹی20 میچ جیتنے کا پاکستانی ریکارڈ نہ توڑسکی، ویسٹ انڈیز سے شکست

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): بھارتی ٹیم ٹی20 انٹرنیشنل میں 200 میچز کھیلنے والی دوسری ٹیم بن گئی، سب سے پہلے یہ…

August 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?