Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: “میرے سامنے آزاد امیدوار جیتا، حافظ نعیم کا سیٹ چھوڑنے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > “میرے سامنے آزاد امیدوار جیتا، حافظ نعیم کا سیٹ چھوڑنے کا اعلان
پاکستانتازہ ترین

“میرے سامنے آزاد امیدوار جیتا، حافظ نعیم کا سیٹ چھوڑنے کا اعلان

Published February 12, 2024
Tags: الیکشن میں دھاندلی جیتی ہوئی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سیٹ چھوڑنے کا اعلان
Share
SHARE

کراچی(ویب ڈیسک): امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر سندھ اسمبلی کی جیتی ہوئی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج تاخیر سے آنے پر جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے اور مختلف شہروں میں دھرنے بھی دیے جا رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا 8 فروری کو بہت سارے پولنگ اسٹیشنز پر وقت پر پولنگ شروع نہیں ہوئی، وقت گزرتا گیا ہم پولنگ شروع نہ ہونے کی شکایات کرتے رہے، عوام کو حق رائے دہی سے محروم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کارروائی کرنے والوں نے پہلے کیمرے ہٹائے اور پھر ڈبے بھرنے شروع کیے، فارم 45 نہیں دیے جا رہے تھے، بڑی تعداد میں پولنگ ایجنٹس کو فارم فراہم ہی نہیں کیے گئے تھے، فارم 47 میں بدترین دھاندلی کی گئی، آر او کے آفسز کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا تاکہ کوئی پرندہ بھی پر نہ مار سکے، ہم حقائق کو مسلسل عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا بلدیاتی الیکشن سے زیادہ لوگوں نے اس بار جماعت اسلامی کو ووٹ ڈالے، ووٹ یا تو جماعت اسلامی کو پڑے یا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو پڑے، جو کچھ پورے ملک میں ہو رہا ہے وہ تماشے سے زیادہ کچھ نہیں ہے، یہ ڈنڈے اور زبردستی کا مینڈیٹ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا ہمیں خیرات کی سیٹ نہیں چاہیے، الیکشن کمیشن کے فارم 47 کے مطابق مجھے 26 ہزار ووٹ ملے لیکن فارم 45 کے مطابق مجھے 30464 ووٹ ملے، تحریک انصاف کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، ہم ان کے مینڈیٹ کو قبول کرتے ہیں، ہم تحریک انصاف کی جیت کو تسلیم کرتے ہیں، ایم کیو ایم ایک کونسلر کی نشست بھی نہیں جیت سکتی۔

ان کا کہنا تھا میں اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ اعلان کرتا ہوں کہ پی ایس 129 پر آزاد امیدوار جیتا ہے، میں پی ایس 129 کی نشست سے دستبردار ہوتا ہوں، ہمیں ایک ووٹ بھی اضافی نہیں چاہیے اور اپنا ایک ووٹ بھی کسی کو دینے کو تیار نہیں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا انہوں نے ہمیں اڑا دیا ہے تو یہ ہمیں قوم کے دل سے نہیں نکال سکتے، ہم قانونی اور سیاسی جنگ لڑیں گے، آپ جعلی مینڈیٹ سے لوگوں کے ذہن نہی بدل سکتے۔

یاد رہے کہ حافظ نعیم الرحمان کراچی سے سندھ اسمبلی کے حلقہ 129 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 26926 ووٹ لے کر کامیاب رہے تھے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے معاذ مقدم 20608 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

TAGGED:الیکشن میں دھاندلی جیتی ہوئیامیر جماعت اسلامی کراچیحافظ نعیم الرحمانسیٹ چھوڑنے کا اعلان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انتخابی نتائج اور بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ میں 1363 پوائنٹس کی بڑی مندی
Next Article آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں؛ فواد چوہدری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ اور قلات میں بارش کے ساتھ ژالہ باری، موسم سرد

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ، قلات اور اطراف میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔تفصیلات…

November 29, 2024
پاکستانتازہ ترین

جوہر موڑ: تیز رفتار بس نے 20 سے زائدگاڑیوں کو ٹکر ماردی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں تیز رفتار بس نے 20 سے زائدگاڑیوں کو ٹکر ماردی۔ حادثہ جوہر…

March 2, 2023
پاکستانصحت

کورونا کا نیا ویرینٹ: بیرون ملک سے آنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں…

January 4, 2024
پاکستان

حسان نیازی کی بہن مجرم اور 8 کارکن بے گناہ قرار

لاہور:(ویب ڈیسک ):جناح ہاؤس حملہ سے متعلق جے آئی ٹی نے تفتیش میں حسان نیازی کی بہن کو مجرم اور…

December 11, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?