Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انتخابات میں دھاندلی: درخواست گزار غائب، سپریم کورٹ برہم، ہم کیس سنیں‌گے؛ چیف جسٹس
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > انتخابات میں دھاندلی: درخواست گزار غائب، سپریم کورٹ برہم، ہم کیس سنیں‌گے؛ چیف جسٹس
پاکستان

انتخابات میں دھاندلی: درخواست گزار غائب، سپریم کورٹ برہم، ہم کیس سنیں‌گے؛ چیف جسٹس

Published February 19, 2024
Tags: Featured عدالت نے کیس کی سماعت بدھ 21 فروری تک ملتوی کر دی
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس میں درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کے ذریعے درخواست گزار کو اطلاع دینے کی ہدایت کر دی۔انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہوگئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ کوئی مذاق ہے، درخواست دائر کی خبریں لگوائیں اور پھر پیش نہیں ہو رہے۔

عدالت نے سپریم کورٹ آفس کو درخواست گزار علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کیس سے متعلق اطلاع کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کا رجسڑار آفس بھی درخواست گزار سے رابطہ کرے۔
دوران سماعت عدالتی اسٹاف کی جانب سے بتایا گیا کہ نوٹس کی تعمیل نہ ہوسکی، درخواست گزار کا نمبر بھی بند ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ درخواستیں شہرت کے لیے دائر کی جاتی ہیں، میڈیا پر درخواست ریلیز کر دو پھر غائب لیکن ہم اس کیس کو سنیں گے اور ان علی صاحب کو جس طریقے سے بھی ہو پیش کیجیے، کل یہ کہیں گے میں نے واپس نہیں لی، ایسے نہیں چلے گا کیس سنیں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ درخواست تو ابھی آفس اعتراضات پر ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ساری دنیا میں درخواستیں دائر ہوتیں ہیں، ان کو کال کرکے طلب کریں اور متعلقہ ایس ایچ او سے بات کریں، کیس کیا ہے تو پھر چلائیں یہ کوئی مذاق نہیں۔

عدالتی عملے نے بتایا کہ گھر پر نوٹس کی تعمیل کے لیے عملہ درخواست گزار کے گھر بھی گیا لیکن جواب نہیں ملا، موبائل پر فون کیا جو بند تھا، وٹس ایپ پر میسج بھی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کیا۔ وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ لکھوا دیا گیا جس میں بتایا گیا کہ 12 فروری کو درخواست دائر ہوئی جبکہ درخواست دائر ہونے سے قبل الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں تشہیر کی گئی، درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات بھی عائد کیے لیکن کیس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے درخواست دائر کرکے زیادہ سے زیادہ شہرت حاصل کرنے کے بعد درخواست واپس لینے کے لیے ایک اور درخواست دائر کی، درخواست پر درج رہائش کے پتے پر نوٹس بھیجا گیا لیکن موصول نہیں ہوا، دیے گئے موبائل نمبر پر کال کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہوا اور آج عدالتی کارروائی کے دوران بھی کوئی پیش نہیں ہوا۔

حکمنامے میں بتایا کہ عام طور پر درخواست گزار درخواست واپس لینے کا مجاز ہوتا ہے لیکن زیر غور کیس میں صورتحال کا استحصال کرنے اور مقصد حاصل کرنے کے بعد کیس واپس لینے کی درخواست واپس دائر کی گئی، درخواست گزار نے عدالت کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی، عدالتی ایسی ساز باز کی اجازت نہیں دے سکتی اس لیے درخواست گزار کو ایک اور موقع فراہم کرتے ہیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ معمول کے علاوہ متعلقہ ایس ایچ او کے ذریعے عدالتی نوٹس کی تعمیل کرائی جائے، چونکہ درخواست گزار ایک سابق بریگیڈیئر ہے تو وزارت دفاع کے ذریعے بھی نوٹس کی تعمیل کرائی جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت بدھ 21 فروری تک ملتوی کر دی۔

TAGGED:Featuredعدالت نے کیس کی سماعت بدھ 21 فروری تک ملتوی کر دی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article (ن) لیگ اور پی پی حکومت بنائیں گے، 2 اور 3 سال کے وزیراعظم پر بات نہیں ہوئی‘
Next Article آئی ایم ایف نے پاکستان کےسالانہ ترقیاتی پروگرام منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض اٹھا دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیل کا ایران پر جوابی حملے کا منصوبہ، انتہائی حساس امریکی معلومات لیک

(ویب ڈٰیسک): اسرائیل کے ایران کے خلاف جوابی حملے کے منصوبے سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں…

October 20, 2024
کھیل

پاکستان نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضامند ہوگیا

(ویب ڈیسک): لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر…

June 4, 2023
کھیل

اولمپک کوالیفائرز کیلئے پاکستان ویمنز فٹبال اسکواڈ کا اعلان

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک):ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے ویمنز اولمپک کوالیفائرز کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)…

April 1, 2023
پاکستان

ٹی ٹی پی کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی: خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کی پاکستان میں…

April 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?