Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جرمانے سے بچنے کیلیےپاکستان کا ایران کیساتھ گیس لائن منصوبہ 2 مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > جرمانے سے بچنے کیلیےپاکستان کا ایران کیساتھ گیس لائن منصوبہ 2 مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ
دنیاکاروبار

جرمانے سے بچنے کیلیےپاکستان کا ایران کیساتھ گیس لائن منصوبہ 2 مراحل میں مکمل کرنے کا فیصلہ

Published February 19, 2024
Tags: Featured تاخیر کا شکار گیس لائن جرمانے سے بچنے کے لیے دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ گوادر سے پائپ لائن
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان نے اپنی سرزمین میں انتہائی تاخیر کا شکار گیس لائن منصوبے کو دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سب سے پہلے گوادر سے پائپ لائن کا 80کلومیٹر حصہ بچھانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ اسلام آباد کے حکام اس میگا پراجیکٹ کے بارے میں کتنے سنجیدہ ہیں۔پاکستان جرمانے سے بچنے کے لیے پہلے مرحلے کے تحت گوادر سے ایرانی سرحد تک 81 کلومیٹر پائپ لائن بچھائے گا، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے 781 کلومیٹر کی کل پائپ لائن کے حصے کے طور پر پہلے 81 کلومیٹر بچھانے کے منصوبے کی بھی منظوری دی جسے بعد کے مراحل میں نواب شاہ سے منسلک کیا جائے گا۔

ایران نے پہلے ہی پاکستان کو 180دن کی ڈیڈ لائن میں ستمبر 2024تک توسیع کر دی ہے اور اس سلسلے میں پیٹرولیم ڈویژن جلد ہی وفاقی کابینہ سے 81 کلو میٹر پائپ لائن بچھانے کے لیے انتظامی منظوری طلب کرے گا اور وزارت خزانہ جی آئی ڈی سی (گیس انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس) کے بورڈ سے مطلوبہ فنڈنگ ​​کا بھی بندوبست کرے گی۔

حکام نے بتایا کہ منصوبے کے مطابق 81 کلومیٹر طویل پائپ لائن گوادر کو آئی پی گیس لائن منصوبے سے منسلک کرے گی اور ابتدائی طور پر گوادر میں گیس استعمال کی جائے گی۔

اگر امریکا نے کسی قسم کی پابندیاں نہ لگائیں تو پائپ لائن کو گوادر سے نواب شاہ سندھ تک بڑھایا جائے گا، اگر واشنگٹن پابندیاں لگاتا ہے تو پاکستان کے پاس اس منصوبے کو ترک کرنے کی معقول وجوہات ہوں گی اور اس طرح وہ 18 ارب ڈالر کے جرمانے اور ثالثی عدالت کی کارروائی سے بچ جائے گا۔

تاہم ایران نے پہلے ہی پاکستان کو 180 دن کی ڈیڈ لائن میں ستمبر 2024 تک توسیع کر دی ہے کیونکہ وہ انتہائی تاخیر کا شکار آئی پی گیس لائن منصوبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اگر اسلام آباد کے حکام مثبت جواب دینے میں ناکام رہے تو تہران پیرس میں قائم بین الاقوامی ثالثی سے 18 ارب ڈالر کے جرمانے کا مطالبہ کرے گا۔

تاہم، ایران نے ساتھ ہی پاکستان کو اپنی قانونی اور تکنیکی مہارت کی پیشکش بھی کی کہ وہ 180 دن کی ڈیڈ لائن کے اختتام سے قبل مشترکہ طور پر جیت کی حکمت عملی پر کام کرے جس کے تحت اس منصوبے کو اس طرح عملی شکل دی گئی ہے کہ ثالثی سے بچا جا سکے اور پاکستان ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے کسی بھی اثر سے محفوظ رہے۔

TAGGED:Featuredتاخیر کا شکار گیس لائنجرمانے سے بچنے کے لیےدو مرحلوں میں مکمل کرنے کا فیصلہگوادر سے پائپ لائن
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئی ایم ایف نے پاکستان کےسالانہ ترقیاتی پروگرام منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض اٹھا دیا
Next Article موسم تبدیل ہوتے ہی کراچی پر ایک نئے وائرس ایڈینوکا حملہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ڈرون حملے سے روس کے کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی

ماسکو (ویب‌ڈیسک): روس کے حکام نے تصدیق کی کہ اتوار کے روز مغربی روس میں یوکرین کا ایک ڈرون مار…

August 24, 2025
پاکستان

صدر کا 9 اپریل کو انتخابات کااعلان،الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس بلالیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے…

February 20, 2023
پاکستان

سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا، گڈوبیراج پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہوگیا

گڈو (ویب ڈیسک): پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی…

September 13, 2025
پاکستان

بجلی پیدا کرنیوالے اداروں کے نام پر پاکستان سے فراڈ کیا گیا: سیاسی جماعتیں

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار کرنے والے اداروں…

August 29, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?