Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پولارڈ کی دھواں دار اننگز، کراچی کنگز نے زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پولارڈ کی دھواں دار اننگز، کراچی کنگز نے زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
کھیل

پولارڈ کی دھواں دار اننگز، کراچی کنگز نے زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

Published February 21, 2024
Tags: Featured پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست پولارڈ کی دھواں دار اننگز سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ کراچی کنگز
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی، پشاور نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ٹام کوہلر کیڈمور 2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان شان مسعود 12 اور محمد اخلاق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ شعیب ملک نے 29 رنز بنائے۔

3 وکٹیں گرنے کے بعد کیرون پولارڈ اور جمیز ونس نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔

کراچی کنگز نے 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست 49رنز بنائے، ان کی 21 گیندوں پرمشتمل اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ جیمز ونس 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاورزلمی کےلیوک ووڈ 2،وقار سلامت خیل نےایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ یہ پشاور زلمی کی مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے 2 میچز میں یہ پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

اس سے قبل زلمی کو کوئٹہ نے شکست دی تھی جب کہ کراچی کنگز کو ملتان سے شکست کا سامنا ہوا تھا۔

TAGGED:Featuredپشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکستپولارڈ کی دھواں دار اننگزسپر لیگ 9 کے چھٹے میچکراچی کنگز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ایس ایل 9: بابر اعظم تیز ترین 10ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے
Next Article سینئر صحافی اور کالم نگار نذیر ناجی لاہور میں انتقال کرگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

PTA نےمتعدد سمز کے استعمال پر فون بلاک کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی

اسلام آباد (ٹیک‌ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منسوب کی گئی ایک مبینہ پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا…

August 30, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

VPN استعمال کرنیوالےہوجائیں ہوشیار! صارفین کی جاسوسی ہورہی ہے؛ محققین

کراچی (ٹیک ڈیسک): سیکیورٹی ماہرین نے مشہور براؤزر گوگل کروم کے وی پی این ایکسٹینشن کے حوالے سے انتباہ جاری…

August 22, 2025
صحت

گری دار میوےکولیسٹرول گھٹاتے اور امراض قلب سے بچاتے ہیں

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): دنیا بھر میں کروڑوں افراد کولیسٹرول کے مسئلے سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے ان کو…

June 16, 2023
صحت

ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹائٹس منتقلی کے خاتمے میں‌برطانیہ کامیاب

لندن(ہیلتھ ڈیسک): عالمی ادارہ صحت(ڈبیلو ایچ او) کے مطابق برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹائٹس بی کی منتقلی خاتمہ…

February 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?