Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ایس ایل: قلندرز کی مسلسل تیسری ناکامی، ملتان سلطانز 5 وکٹوں سے کامیاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پی ایس ایل: قلندرز کی مسلسل تیسری ناکامی، ملتان سلطانز 5 وکٹوں سے کامیاب
کھیل

پی ایس ایل: قلندرز کی مسلسل تیسری ناکامی، ملتان سلطانز 5 وکٹوں سے کامیاب

Published February 21, 2024
Tags: Featured پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان محمد رضوان 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوادی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی اننگز
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ملتان کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

ملتان سلطانز کی اننگز
167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان کی جانب سے محمد رضوان نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 59 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے 9 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ ویلی 25 ، ریزا ہینڈرکس 9 اور یاسر خان نے 8 رنز بنائے۔

تاہم اختتامی اوورز میں افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مسلسل تیسری کامیابی دلوادی۔ملتان سلطانز نے ہدف 19 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو اب تک اپنے تینوں میچز میں شکست ہوئی جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔

اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میں میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

TAGGED:Featuredپشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سینئر صحافی اور کالم نگار نذیر ناجی لاہور میں انتقال کرگئے
Next Article اس بار اتحادی جماعتیں کم ہیں اس لیے اتحاد بہتر چلے گا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

سڈنی ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان صائم ایوب ڈیبیو کریں گے

کراچی(ویب ڈیسک ): ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے ساتھ سڈنی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔سڈنی ٹیسٹ میں امام…

January 2, 2024
پاکستان

باپ بیٹے میں اختلافات کی افواہیں، بلاول دبئی چلے گئے، پی پی رہنماؤں کی صفائیاں

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کے بیٹے و پارٹی…

November 24, 2023
تازہ تریندنیا

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 افراد شہید

غزہ (ویب ڈیسک): فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے الفخورہ اسکول پر اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں 200…

November 18, 2023
انٹرٹینمنٹ

ہمایوں سعید اور صبور علی کی بوسہ دیتے ہوئےویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین نےعمل کو گھٹیا قرار دیدیا

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید کی معروف اداکارہ صبور علی کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔کراچی آرٹس…

April 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?