Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملتان کو ایک بار پھر فائنل میں شکست، اسلام آباد تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ملتان کو ایک بار پھر فائنل میں شکست، اسلام آباد تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن
کھیل

ملتان کو ایک بار پھر فائنل میں شکست، اسلام آباد تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن

Published March 19, 2024
Tags: Featured اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن دلچسپ مقابلے کے بعد شکست ملتان سلطانز
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے۔

افتخار احمد نے 32 رنزکی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 20گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 23 رنز دےکر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ 26 کے مجموعی رنز پر گری، کولن منرو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد آغا سلمان 10 اور شاداب خان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

مارٹن گپٹل اور اعظم خان نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور چوتھی وکٹ پر 47 رنز کی شراکت بنی تاہم گپٹل 50 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ اعظم خان بھی 30 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے۔

یونائیٹڈ کی وکٹیں بھی مسلسل گرتی رہیں اور میچ سنسنی خیز مرحلے میں پہنچ گیا لیکن عماد وسیم اور نسیم شاہ کی ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگز نے اسلام آباد کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز کا ہدف آخری گیندپر حاصل کیا اور ملتان کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر 9 ویں سیزن کا چیمپئن بن گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016 ، 2018 کے بعد 2024 کا ٹائٹل جیتا۔

عماد وسیم 19 رنزبناکرناقابل شکست رہے۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد یونائیٹڈتیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئندلچسپ مقابلے کے بعد شکستملتان سلطانز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’پاکستان کا افغان صوبوں پر فضائی حملہ، 8 شہری ہلاک‘، افغان ترجمان کا دعویٰ
Next Article ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین ایف آئی اے میں طلب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بلوچستان کے بعد پختونخوا میں بارشوں کی تباہی : 36 افراد جاں بحق، 53 زخمی: پی ڈی ایم اے رپورٹ

پشاور (ویب‌ڈیسک): خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی…

April 19, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک کا گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان، نیا اسٹوڈیو لانچ کریں‌گے

(ٹیک ڈیسک): ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے اب گیمنگ کی دنیا میں بھی قدم…

November 29, 2024
پاکستان

عالمی امداد کی شفافیت کےلیےتھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیںگے؛ وزیر اعظم

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ سیلاب متاثرین کے لیے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال…

January 10, 2023
پاکستانتازہ ترین

آج سندھ بھر میں شہید بشیر خان قریشی کی 12ویں برسی قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جارہی ہے

رتو دیرو (ویب ڈیسک) : آج سندھ بھر میں7 اپریل کو شہید بشیر خان قریشی کی 12ویں برسی قومی جوش…

April 7, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?