Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اولمپک کوالیفائر: قومی گول کیپر انجری کا شکار ہوکر وطن واپس، فیڈریشن کی بے حسی پر روپڑے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اولمپک کوالیفائر: قومی گول کیپر انجری کا شکار ہوکر وطن واپس، فیڈریشن کی بے حسی پر روپڑے
پاکستانکھیل

اولمپک کوالیفائر: قومی گول کیپر انجری کا شکار ہوکر وطن واپس، فیڈریشن کی بے حسی پر روپڑے

Published March 22, 2024
Tags: Featured اولمپک کوالیفائیر پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر گھٹنے کی انجری کا شکار مینجمنٹ نے انہیں بے سہارا چھوڑ دیا وطن واپس وقار یونس
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر وقار یونس اولمپک کوالیفائیر میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر وطن واپس لوٹ گئے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن میں عہدوں پر قبضوں کی جنگ جاری ہے لیکن قومی کھلاڑی رل رہے ہیں، نیشنل ڈیوٹی کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر وقار یونس انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں بے سہارا چھوڑ دیا، ستم تو یہ کہ انہیں ایونٹ کے لیے جو ڈیلی الاؤنس ملا تھا وہ بھی واپس لے لیا گیا۔

وطن واپس پہنچ کر گول کیپر وقار یونس نے لاہور کے جناح اسپتال میں دائیں گھٹنے کا آپریشن کروایا جس کے بعد انھیں نہ فیڈریشن نے پوچھا نہ مینجمنٹ نے اور نہ ہی ساتھی کھلاڑی تیمار داری کے لیے ان کے پاس اسپتال پہنچے۔

وقار یونس نے نجی ٹٰی وی چینل کو بتایا کہ 8 سال پاکستان کی نمائندگی کرنے کا یہ صلہ ملا ہے،کسی نے پوچھنا تک گوارانہیں کیا، عمان میں اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے لیے پریکٹس میچ میں ہم 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے، کوچ بھی ایکشن میں تھے آخری لمحات میں شوٹ آؤٹ کے دوران میرا گھٹنہ انجرڈ ہو گیا، مجھے کچھ دن ساتھ رکھاگیا کہ شاید میں بہتر ہو جاؤں، ایم آر آئی کرائی گئی جس کے بعد مجھے واپس جانے کا کہا گیا۔

قومی گول کیپر کا کہنا تھا اس کے بعد 200 ڈالرز کا ڈیلی الاؤنس بھی واپس لے لیا گیا اور کہا گیا جو 6 دن کا الاؤنس بنتا ہے بہت مشکل ہے کہ وہ بھی آپ کو ملے۔

درد سے کراہتے وقار یونس نے نم آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ جب انہیں عمان سے وطن واپس بھیجا گیا تو وہ ساری رات روتے رہے، وہ15 سال سے ہاکی کھیل رہے ہیں، 8 سال سے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں لیکن اس کا صلہ انہیں یہ ملا ہے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ اب تک پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پوچھا تک نہیں کہ کس حال میں ہو، ساتھیوں نے بس فون کیا لیکن کوئی ملنے تک نہیں آیا، پہلے 2 سال مجھے دور رکھا گیا اب ایک سال مجھے ری ہیب میں لگ جائے گا۔

آپریشن کے بعد وقار یونس کی دیکھ بھال ڈار ہاکی اکیڈمی کر رہی ہے، ان کے ڈپارٹمنٹ واپڈا نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت وقار یونس کو بہتر علاج کی ضرورت ہے تاکہ وہ جلددوبارہ ایکشن میں دکھائی دے سکیں۔

TAGGED:Featuredاولمپک کوالیفائیرپاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپرگھٹنے کی انجری کا شکارمینجمنٹ نے انہیں بے سہارا چھوڑ دیاوطن واپسوقار یونس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنےکی منظوری دے دی
Next Article پشاور بی آر ٹی کرپشن کیس:تحقیقات میں اہم پیشرفت، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

حج پالیسی 2025 منظور : آئندہ سال 1 لاکھ 79 ہزار عازمین سعادت حاصل کرسکیں‌گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی…

October 10, 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کا جاپانی زبان میں ٹریلر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ کرن راؤ نے جاپانی زبان میں ٹریلر کے ساتھ اپنی سُپر ہٹ…

September 4, 2024
پاکستان

باہر جانے کا ارادہ نہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ: عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک):چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ…

May 26, 2023
پاکستانصحت

پختونخوا میں پولیو ٹیموں پرحملوں سےمتعلق CTD رپورٹ سامنے آگئی، 2 شدت پسند تنظیموں کی نشاندہی

پشاور (ہیلتھ ڈیسک): محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے پی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال انسداد پولیو ٹیموں…

June 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?