Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملت ایکسپریس واقعہ: خاتون کے ساتھ موجود بچے کا بیان اور ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملت ایکسپریس واقعہ: خاتون کے ساتھ موجود بچے کا بیان اور ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
پاکستانتازہ ترین

ملت ایکسپریس واقعہ: خاتون کے ساتھ موجود بچے کا بیان اور ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

Published April 15, 2024
Tags: خاتون کے بچے کا بیان سامنے آگیا خاتون گر کر جاں بحق ملت ایکسپریس
Share
SHARE

بہاولپور (ویب ڈیسک): ملت ایکسپریس سے خاتون کے مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ اور خاتون کے ساتھ موجود بچے کا بیان سامنے آگیا۔ریسکیو عملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 8 اپریل کو خاتون کے چلتی ٹرین سے کودنے کی رپورٹ کی گئی تھی، صبح ساڑھے 6 بجے چنی گوٹھ کے مقام پر خاتون ٹرین کی کھڑکی سےکود گئی، خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔

ریسکیو عملے کا کہنا ہےکہ خاتون بچوں کے ہمراہ کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی، بچوں نے بتایا ہے کہ خاتون پر جنات کا سایہ تھا، لوگوں کے روکنے کے باوجود خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی۔

دوسری جانب خاتون پر تشدد میں ملوث اہلکار سے متعلق پولیس کے مؤقف میں تضاد سامنے آیا ہے جس میں ایک طرف پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکار میر حسن کی ضمانت گرفتاری کے اگلے دن 13 اپریل کو ہوگئی تھی، اہلکار میر حسن پولیس لائن کراچی میں تعینات ہے۔

علاوہ ازیں دوسری طرف پولیس نے بتایا ہے کہ اہلکار اہلکار میر حسن معطل ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے۔

خاتون کے بھائی افضل نے بتایا کہ جاں بحق خاتون مریم کا تعلق جڑانوالہ کے چک 648 گ ب سے تھا، مریم 7 اپریل کو کراچی سے بذریعہ ملت ایکسپریس روانہ ہوئیں، بہاولپور پولیس نے 8 اپریل کو بہن کی ٹرین سے گر کر ہلاکت کی اطلاع دی، ٹرین حادثہ سمجھ کر 9 اپریل کو گاؤں میں تدفین کردی تھی لیکن ویڈیو وائرل ہونے پر بہن پر تشدد اور واقعہ کے پس پردہ حقائق کا علم ہوا۔

خاتون کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار نے مریم پرتشدد کیا اور قتل کرکے لاش ٹریک پر پھینکی، قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس کو درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔

علاوہ ازیں خاتون کے بھتیجے غالب حماد نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس وقت پھپھو کے ساتھ موجود تھا وہ اونچی آواز میں ورد کر رہی تھیں، پولیس اہلکار نے شور مچانے پر اعتراض کیا اور تشدد شروع کردیا، پولیس اہلکار پھپھو کو ساتھ لے گیا اور ہمیں اگلے اسٹیشن پر اتارا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد تشدد کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا بعد ازاں خاتون پر تشدد کرنے والا ریلوے پولیس اہلکار ضمانت پر آزاد ہوگیا تھا۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’مار کیوں رہا ہے، مار نہیں، مار نہیں‘۔

TAGGED:خاتون کے بچے کا بیان سامنے آگیاخاتون گر کر جاں بحقملت ایکسپریس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قبضے میں لیےگئے اسرائیلی جہازپرموجود 2 پاکستانیوں کی رہائی کے لیے پاکستان کا ایران سے رابطہ
Next Article بی آر ٹی پشاور کا سالانہ خسارہ 6 ارب روپے سے بڑھ گیا ، کرایہ بڑھانے کی تجویز پر غور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسلام آباد: ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال، 5 ہزار موٹرسائیکلز بلا سود فراہم کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): وزیراعظم کے کوآرڈینٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ رواں سال بہت…

July 12, 2024
پاکستان

انسانی اسمگلنگ کا الزام: صارم برنی کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد، جیل منتقل کرنیکا حکم

کراچی: عدالت نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار سماجی رہنما صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست…

June 8, 2024
پاکستان

مہنگائی سے پاکستان انسانی حقوق کے بحران کا شکارہے: ایچ آر سی پی

کراچی (ویب ڈیسک): انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں غذائی بحران پرتشویش کا اظہار…

January 11, 2023
پاکستان

پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے کا عزم

(ویب ڈیسک):پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر تعاون کو مزید بڑھانے اور اپ گریڈ…

May 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?