Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیل کی مدد:ایران کی امریکی، برطانوی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیل کی مدد:ایران کی امریکی، برطانوی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد
دنیا

اسرائیل کی مدد:ایران کی امریکی، برطانوی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد

Published May 2, 2024
Tags: Featured امریکی اور برطانوی افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث غزہ پر اسرائیلی جنگ کی حمایت فہرست میں شیوران کارپوریشن بھی شامل
Share
SHARE

تہران (ویب ڈیسک): ایران نے غزہ پر اسرائیلی جنگ کی حمایت کر کے دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کئی امریکی اور برطانوی افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔جمعرات کو ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی افراد اور اداروں پر پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور امریکا کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے انسداد کے ایرانی قانون کے مطابق ہیں۔ایران نے جن امریکی اداروں یا کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے ان میں لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن ،جنرل ڈائنامکس اور اسکائیڈیو انجینئرنگ کمپنی شامل ہیں۔

اس فہرست میں شیوران کارپوریشن بھی شامل ہے جو کہ مشرقی بحیرہ روم میں گیس کے کنوؤں کی تلاش میں اسرائیل کی مدد کر رہی ہے۔

ایران نے جن امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد کی ہیں ان میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے چیف قانونی افسرجیسن گرین بلیٹ، امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے سینیئر فیلو مائیکل روبن، یونائیٹڈ اگینسٹ نیوکلیئر ایران (UANI) کے پالیسی ڈائریکٹرجیسن بروڈسکی ، FDD کے بانی اور صدرکلیفورڈ ڈی مے،امریکی فوج کے ایک جنرل اور امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے 13ویں کمانڈر، یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اور RTX کارپوریشن کے سی ای او گریگوری جے ہیز بھی شامل ہیں۔

ایران نے برطانیہ کی قبرص میں رائل ائیر فورس، ریڈ سی رائل نیوی، ایلبٹ سسٹم کمپنی، پارکر میگٹ کمپنی اور یو کے رافیل کمپنی کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

ایران کی جانب سے برطانیہ میں جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے دفاع گرانٹ شیپس بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ برطانوی آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈرجیمز ہاکن ہول، ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف شیرون نیسمتھ، اسسٹنٹ چیف آف دی جنرل اسٹاف پال ریمنڈ گریفتھس، برطانوی فوج کے دفاعی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹرایڈرین برڈ ، بحیرہ احمر میں یو کے رائل نیوی کے کمانڈررچرڈ کیمپ و دیگر شامل ہیں۔

ایران نے یہ پابندیاں امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے اعلان کے ایک ہفتے کے اندر لگائی ہیں۔

واضح رہے کہ حماس کے حملے کے بعد گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تقریباً 34،600 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

TAGGED:Featuredامریکی اور برطانوی افراد اور کمپنیوں پر پابندیاںدہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوثغزہ پر اسرائیلی جنگ کی حمایتفہرست میں شیوران کارپوریشن بھی شامل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: رانا ثنا اللہ
Next Article نان بائیوں کا 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج ریلوے لائن کے قریب ڈکیتی، ملزمان شہری سے 2 کروڑ روپے لوٹ کر فرار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں اسٹاک ایکسچینج ریلوے لائن کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ملزمان شہری سے 2 کروڑ…

August 16, 2024
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ؛ نیدھرلینڈ کی چلی کو 0-14 سے شکست،عالمی ریکارڈ

کراچی: ہاکی ورلڈ کپ؛ نیدھرلینڈ نے چلی کو 0-14 سے شکست دے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالاہے.ت فصیل کے مطابق…

January 19, 2023
پاکستان

دادو کی معزز شخصیت منظور شاھ کی قادر مگسی سے ملاقات،ایس ٹی پی میں شمولیت کا اعلان

(ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے دادو کی معزز شخصیت، سابق قوم پرست رہنما…

October 4, 2024
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

گلوبل آئی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے بھی کم ہے،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام نے کہا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ…

August 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?