اسلام آباد (ویبڈیسک): نان بائیوں نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور ہائی کو رٹ میں انصاف مانگا ہے، آٹا سستا ہوا ہے روٹی 16روپےکی کردی، نان کیسے سستا کریں۔
شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت زمینی حقائق مد نظر رکھ کر ریٹ لسٹ جاری کرے۔
رہنما نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیار ہیں مگر حکومت ہماری بات تو سنے۔