(ویب ڈیسک):اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہلی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے دلائل دیے۔
نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے طے ہو چکا ہے، فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی ہو چکا، فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹانے کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے دوبارہ بینچ بنایا گیا۔
جسٹس طارق جہانگیری نے نعیم پنجوتھہ نے سوال کیا کہ آپ کون ہیں؟ آپ اس کیس میں وکیل ہیں؟ اس پر نعیم پنجوتھہ نے بتایا کہ میں پراکسی کونسل ہوں، 6 ججز کے خط میں بھی اس کیس کا ذکر ہے۔
پی ٹی آئی کا ٹیریان کیس نئے سرے سے سماعت کیلئے مقرر کرنے پر تشویش کا اظہار
ٹیریان کا نام ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف نا اہلی کیس: نیا 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل
ٹیریان کیس: عمران کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ درست نہیں، نیا بینچ بنے گا، ہائیکورٹ
عدالت نے کہا کہ دو ججز جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس متعلق رائے دی، اس پر حامد علی شاہ نے کہا کہ یہ دو ججز کی رائے تھی، چیف جسٹس کے اس فیصلے پر دستخط نہیں تھے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے بتایا کہ بینچ کے دو ممبرز نے کہا کہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں،خارج کی جائے، ایک ممبر کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے کیا فرق پڑے گا؟ چیف جسٹس عامر فاروق نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا تھا۔
حامد علی شاہ نے کہا کہ آپ ایک تاریخ دے دیں تاکہ معاونت کر سکوں، اس پر جسٹس طارق نے کہا کہ آپ یہ بتائیں کہ جو درخواست خارج ہو چکی ہے اس میں کیسے ریلیف دے دیں؟
وکیل درخواست گزار حامد علی شاہ نے کہا مجھے معاونت کے لیے کچھ وقت چاہیے، میں فیصلہ دیکھ کر ہی عدالت کی معاونت کر سکتا ہوں۔
جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ دو ججز اپنا فیصلہ دے چکے تھے، وہ فیصلہ آج سربمہر لفافے میں سب کے سامنے کھولا گیا۔
عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے لیے درخواست پہلے ہی بینچ خارج کر چکا ہے اور اکثریتی فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے۔