Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بجٹ اجلاس:ڈار کے پیپلزپارٹی سے مذاکرات کامیاب، بائیکاٹ ختم مگر بلاول پھربھی شریک نہیں‌ہوئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بجٹ اجلاس:ڈار کے پیپلزپارٹی سے مذاکرات کامیاب، بائیکاٹ ختم مگر بلاول پھربھی شریک نہیں‌ہوئے
پاکستان

بجٹ اجلاس:ڈار کے پیپلزپارٹی سے مذاکرات کامیاب، بائیکاٹ ختم مگر بلاول پھربھی شریک نہیں‌ہوئے

Published June 12, 2024
Tags: Featured بلاول بھٹو زرداری کو قائل کرنے میں کامیاب پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار میں تو گھر جارہا ہوں؛ بلاول
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری کو قائل کرنے میں کامیاب، پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اپنے اتحادیوں کو منانے کے لیے متحرک ہوگئی اور ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار وفاقی وزیر رانا تنویر، طارق فضل چوہدری اور پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر کو لے کر بلاول بھٹو سے ملاقات کے لیے ان کے چیمبر میں پہنچ گئے تھے۔

بالآخر مذاکرات کے بعد اسحاق ڈار بلاول بھٹو کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا۔قبل ازیں بجٹ پر اختلافات برقرار رہنے کے بعد پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مابین بجٹ کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور اس کی وجہ پی ایس ڈی پی ہے، پیپلزپارٹی پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی اسکیمیں شامل نہ کرنے پر برہم ہے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پنشن سے متعلق تجاویز پر بھیی دونوں پارٹیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان پیپلزپارٹی کو منالیا۔پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد حکومت کو کورم پورا کرنے میں پریشانی کا سامنا تھا۔

تاہم ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں منانے میں کامیاب ہوگئے۔

خورشید شاہ، نوید قمر اسحاق ڈار کے ہمراہ ایون میں چلے گئے۔ اس کے وزیر خزانہ نے خورشید شاہ اور نوید قمر کی نشست پر جاکر ان سے گفتگو کی۔ بعد ازاں اعجاز جاکھرانی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر ارکان بھی ایوان میں پہنچ گئے۔

اس حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان کی بہتری کے لیے ہم اکٹھے ہیں، ملک کی بہتری کےلیے کام کر رہے ہیں۔

اُدھر بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس سے گھر روانہ ہوگئے۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ اجلاس میں شرکت کریں گے؟ اس پر انہوں نے کہاکہ میں تو گھر جارہا ہوں۔

TAGGED:Featuredبلاول بھٹو زرداری کو قائل کرنے میں کامیابپیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیاڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈارمیں تو گھر جارہا ہوں؛ بلاول
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دو دوستوں نے دنیا کی سب سے اونچی سائیکل کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
Next Article آزادی مارچ مقدمہ:عمران خان، شیخ رشیداور قریشی بری،محفوظ فیصلہ سنادیا گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

نشتر ہسپتال ملتان میں‌ایڈز پھیل گیا: ایک مریض سے ایڈز دوسرے مریضوں میں پھیلنے کی تصدیق

ملتان (ہیلتھ ڈیسک): نشتر اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہےکہ ڈائیلیسز یونٹ میں ایک مریض ایڈز وائرس پھیلانےکی وجہ بنا۔ترجمان…

November 14, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل اور ایپل اسٹور سے120 غیر قانونی لون ایپس کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): شہریوں کی بلیک میلنگ میں ملوث غیر قانونی طور پر قرض دینے والی ایپلی کیشنز سے…

August 18, 2023
پاکستان

پنجاب اسمبلی اجلاس، اسپیکر کے انتخاب کیلیے ووٹنگ کا عمل جاری

(ویب ڈیسک) : لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں…

February 24, 2024
پاکستانتازہ ترین

سول لائن کراچی میں فلیٹ سےجاپانی خاتون کی لاش برآمد

کراچی (ویب ڈیسک): شہر قائد کے علاقے سول لائن میں قائم رہائشی عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ میں رہائش…

January 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?