Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران ریاض امانت میں خیانت مقدمے سے ڈسچارج، پولیس نے دوسرے مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران ریاض امانت میں خیانت مقدمے سے ڈسچارج، پولیس نے دوسرے مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کرلیا
پاکستانتازہ ترین

عمران ریاض امانت میں خیانت مقدمے سے ڈسچارج، پولیس نے دوسرے مقدمہ میں دوبارہ گرفتار کرلیا

Published June 13, 2024
Tags: امانت میں خیانت کے مقدمے سے ڈسچارج ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری یوٹیوبر اور اینکرپرسن عمران ریاض
Share
SHARE

لاہور (ویب‌ڈیسک): لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری نے یوٹیوبر اور اینکرپرسن عمران ریاض کو امانت میں خیانت کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا، پولیس نے ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں صحافی عمران ریاض کے خلاف امانت میں خیانت کے مقدمے میں سماعت کی۔ماڈل ٹاؤن کچہری کے مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران ریاض کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

پولیس نے عمران ریاض کو ایئرپورٹ پر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

قبل ازیں، تھانہ نشترکالونی پولیس نے صحافی عمران ریاض کوایک روزہ جسمانی مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا تھا۔

عمران ریاض کے خلاف لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض نے ایئر پورٹ پر چیک پوسٹ سے زبردستی گاڑی گزاری، زبردستی گاڑی گزارنے سے بیئریر کو نقصان پہنچا اور کار سرکار میں مداخلت ہوئی۔

عمران ریاض کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئر سیکیورٹی فورس مرزا نصیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری نے اینکر پرسن عمران ریاض کے خلاف امانت میں خیانت کے مقدمے میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے عمران ریاض کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا، دوران سماعت عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران ریاض پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، مدعی مریم نواز کے پولنگ اسٹیشنز کا ایجنٹ ہے۔

عمران ریاض خان کے خلاف الرحمن پراپرٹی ڈیلر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ دفعہ 406 امانت میں خیانت الزام کے تحت درج کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 12 جون کو یوٹیوبر اور اینکر عمران ریاض خان کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

وکیل عمران ریاض ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض کو احرام میں ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد جن کے ساتھ پولیس بھی تھی انہوں نے گرفتار کر لیا ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر ہاتھا پائی بھی ہوئی، عمران ریاض تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

دوسری جانب، عمران ریاض خان کے ایکس اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ عمران ریاض خان کو ایئرپورٹ عدالتی احکامات کے باوجود احرام میں وردی اور بغیر وردی افراد نے گرفتار کیا، عمران ریاض خان کو دھکے اور بدتمیزی سے گرفتار کیا، وہ اونچی آواز میں لبیک اللہ پڑھتے رہے ان کو ایک کالے ویگو میں بٹھایا گیا۔

TAGGED:امانت میں خیانت کے مقدمے سے ڈسچارجایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتارلاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہرییوٹیوبر اور اینکرپرسن عمران ریاض
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، مسائل کےحل کیلیے کمیٹی بنانے کی تجویز
Next Article اروشی روٹیلا کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

کراچی: شیرشاہ میں جعلی ادویات فیکٹری پر چھاپہ مالک گرفتار، لاکھوں مالیت کی ادویات برآمد

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شیر شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات بنانے میں…

August 12, 2024
پاکستان

کراچی سے پکنک کیلئے کینجھر جانے والی بس کو مکلی کے قریب حادثہ، 6 افراد جاں بحق

ٹھٹہ (ویب ڈیسک): ٹھٹہ میں قومی شاہرہ پر پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا…

July 20, 2025
پاکستان

کفایت شعاری کمیٹی:غیرجنگی فوجی بجٹ میں15 فیصد کمی کی سفارش

اسلام آباد(ویب ڈیسک): ٹیکس دہندگان کا پیسہ سرکاری اخراجات سے بچانے کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی…

February 11, 2023
پاکستان

کراچی میں 24 گھنٹے بعد آنے والی بجلی ایک مرتبہ پھر غائب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے بعد آنے والی بجلی ایک مرتبہ پھر غائب ہوگئی۔…

January 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?