(ویب ڈٰسک): لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق پنجاب میں مظاہروں اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جس کا اطلاق 7 روز کے لیے ہوگا۔