Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حماس عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی: ترجمان اسرائیلی فوج
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > حماس عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی: ترجمان اسرائیلی فوج
دنیا

حماس عوام کے دلوں میں بستی ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی: ترجمان اسرائیلی فوج

Published June 21, 2024
Tags: Featured ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کے بیان کو غلط طریقے سے لیا جا رہا ہے ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کا یہ بھی کہنا تھا میں کوئی متبادل نہیں پیش کر سکتا یہ حکومت کا کام ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کے بیان کو اسرائیلی فوج
Share
SHARE

(ویب ڈیسک):‌اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس ایک نظریے کا نام ہے جسے شکست نہیں دی جا سکتی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان اسرائیلی فوج ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کا کہنا تھا جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ ہم حماس کو ختم کر دیں گے وہ غلطی پر ہے، حماس ایک تنظیم اور نظریے کا نام ہے جو فلسطینی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ مسلم بھائی چارہ ہے جو خطے میں سالہا سال سے موجود ہے جس نے حماس اور عوام کے درمیان ایک رشتہ قائم کر رکھا ہے لیکن یہ ضرور کیا جا سکتا ہے کہ حماس کا کوئی متبادل لایا جائے اور عوام کو یہ احساس دلایا جائے کہ کوئی دوسری جماعت بھی ہے۔

ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کا یہ بھی کہنا تھا میں کوئی متبادل نہیں پیش کر سکتا یہ حکومت کا کام ہے، فوج کا کام تو صرف احکامات پر عمل درآمد کرنا ہے لیکن حماس کو ختم کرنے کا بیان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے جیسا ہے، اگر ہم نے غزہ میں کوئی متبادل نہ لایا تو حماس برقرار رہے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن ہاہو نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کے بیان کو اسرائیلی فوج اور حکومت کے درمیان تنازع کے طور پر لیا جا رہا ہے جس کی ایک مثال چند روز قبل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیلی جنگی کابینہ کی تحلیل بھی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کے بیان کو غلط طریقے سے لیا جا رہا ہے اور انہوں نے واضح طور پر حماس کے خاتمے کو اسرائیلی فوج کا نظریہ قرار دیا ہے، ہم جنگ کے مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتین یاہو بارہا کہہ چکے ہیں کہ حماس کو ختم کیے بغیر جنگ کا خاتمہ ناممکن ہے لیکن 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں صیہونی فورسز 40 ہزار کے قریب فلسطینیوں کو شہید کرنے کے باوجود مزاحمتی تنظیم حماس کو ختم کرنے میں ناکام ہے اور اب بھی اسرائیلی فورسز کو غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

TAGGED:Featuredادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کے بیان کو غلط طریقے سے لیا جا رہا ہےریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کا یہ بھی کہنا تھا میں کوئی متبادل نہیں پیش کر سکتا یہ حکومت کا کام ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگری کے بیان کو اسرائیلی فوج
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد
Next Article سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ، کے پی تیسرے نمبر پر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

حافظ نعیم کا برمیوں سمیت تمام غیرقانونی لوگوں کو مردم شماری میں گننے کا مطالبہ

کراچی (ویب ڈیسک): امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ کراچی کی آبادی کو درست گن لیا…

April 16, 2023
پاکستانکاروبار

گیس پائپ لائن منصوبے میں‌بار بار تبدیلیوں پر روس پاکستان سے ناراض

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کے منصوبے پر کوئی پیشرفت نہ…

October 28, 2023
دنیا

روس نے ایران کے جوہری توانائی پروگرام کی حمایت کردی

تہران - ماسکو (ویب ڈیسک): ایرانی صدرمسعود پزشکیان اور روسی صدرپیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ایرانی میڈیا نے مسعود…

August 26, 2025
کھیل

پی سی بی کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی جانےکا امکان

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بھارت کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے جس کے…

May 31, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?