(ویب ڈٰسک): روس کے دارالحکومت ماسکو میں حساس تحقیقاتی ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
یر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ ماسکو کے حساس تحقیقاتی ادارے پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں لگی جو کہ روس کا اہم دفاعی الیکٹرانکس پروڈیوسر اور تحقیقی مرکز ہے۔
رپورٹس کے مطابق عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے،آگ لگنے کے واقعے کے دوران زیادہ تراموات عمارت میں دھواں بھرنے کی وجہ سے ہوئیں۔