Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سیاسی گفتگو پر نظر رکھنے کیلیےکمبوڈیا نے واٹس ایپ کی متبادل” کول ایپ” تیار کر لی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > سیاسی گفتگو پر نظر رکھنے کیلیےکمبوڈیا نے واٹس ایپ کی متبادل” کول ایپ” تیار کر لی
سائنس و ٹیکنالوجی

سیاسی گفتگو پر نظر رکھنے کیلیےکمبوڈیا نے واٹس ایپ کی متبادل” کول ایپ” تیار کر لی

Published July 18, 2024
Tags: Featured سیاسی گفتگو پر نظر رکھ سکے گی کمبوڈین صدر ہن سین میسجنگ ایپلی کیشن کی حمایت واٹس ایپ کے متبادل
Share
SHARE

فنوم پین (ٹیک ڈیسک): کمبوڈین صدر ہن سین نے واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر ملک میں بنائی گئی میسجنگ ایپلی کیشن کی حمایت کردی۔ ایپلی کیشن کے متعلق ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے حکومت ملک میں ہونے والی سیاسی گفتگو پر نظر رکھ سکے گی۔سابق وزیر اعظم نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر لکھا ’کول ایپ غیر ملکیوں کے لیے ہماری معلومات میں مداخلت کرنا مشکل کر دے گی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ پہلا کمبوڈین پروگرام ہے اور یہ کمبوڈین سیکیورٹی دائرے میں استعمال کیا جائے گا۔ دیگر ممالک کے پاس ان کے اپنے مواصلات کے ذرائع ہیں، جیسے کہ چین کا وی چیٹ، ویتنام کا زالو، جنوبی کوریا کا کاکاؤ ٹاک اور روس کا ٹیلی گرام۔ لہٰذا کمبوڈیا میں ہماری اپنی پروڈکٹ ہے۔

دنیا کے طویل مدتی حکمرانوں میں سے ایک ہن سین نے کمبوڈیا پر تین دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ حکمرانی کی ہے۔ اگرچہ ان کے بڑے بیٹے ہن مینیٹ گزشتہ برس ان کی جگہ وزیر اعظم بنے لیکن حکمراں جماعت کی تمام تر طاقت ابھی بھی ان کے پاس ہے۔

کول ایپ کے بانی اور سی ای او لِم شیووتھا کا کہنا تھا کہ ایپ کو ڈیڑھ لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے اور یہ صارفین کے ڈیٹا کو مانیٹر، اکٹھا یا ذخیرہ نہیں کر رہی۔ ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہی ہے۔

TAGGED:Featuredسیاسی گفتگو پر نظر رکھ سکے گیکمبوڈین صدر ہن سینمیسجنگ ایپلی کیشن کی حمایتواٹس ایپ کے متبادل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کیلیے4 ناموں پر غور کل ہوگا:جسٹس مشیر عالم کے بعد جسٹس مقبول باقر کا بھی انکار
Next Article یووراج، ہربھجن اور سریش رائنا پر ‘معذور’ افراد کا مذاق اڑانے کا الزام، پولیس میں شکایت درج
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

تیرےبن جیا جائے نہ: برطانوی میاں بیوی کا 70 سالہ رفاقت کے بعد ایک ساتھ انتقال

لندن (ویب ڈیسک): برطانیہ میں ایک شادی شدہ جوڑا جو ایک دوسرے سے شدید محبت کرتے تھے، محض 24 گھنٹوں…

September 9, 2024
ویڈیوز

شراب کا عادی’کوکو’ ،علاج کے بعد ٹھیک ہونیوالا دنیا کا پہلا کتا

پلے ماؤتھ ، برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک): برطانیہ کے شہر پلےماؤتھ میں شراب کی لت میں مبتلا ایک کتے کو اس…

April 15, 2023
پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے؛ وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے…

January 9, 2024
پاکستان

وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، مولانا کا ججز کی مدت ملازمت بڑھانے میں تعاون سے صاف انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے رات گئے قانونی ٹیم کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)…

September 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?