Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اولمپکس میں‌پاکستان کی تاریخی فتح:ارشد ندیم نے مینز جیولین تھرو فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اولمپکس میں‌پاکستان کی تاریخی فتح:ارشد ندیم نے مینز جیولین تھرو فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا
پاکستانکھیل

اولمپکس میں‌پاکستان کی تاریخی فتح:ارشد ندیم نے مینز جیولین تھرو فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا

Published August 9, 2024
Tags: Featured ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ پاکستان کو گولڈ میڈل جتوادیا پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ
Share
SHARE

پیرس (اسپورٹس ڈیسک): پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوادیا۔پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔خیال رہےکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

آج ہونے والے فائنل مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی کی جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔

فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کی۔

جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی کردی۔

جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں بھارت نے چاندی اور گریناڈا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا—

ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔

جرمنی کے جیولین ویبر نے اپنی دوسری تھرو 87.33 کی کردی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری تھرو 89.45 کی کردی۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں فن لینڈ کے ایٹیلاٹو نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 82.02 میٹر کی۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے کیشور ن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 78.96 میٹر کی۔ کینیا کے جیولیس یگو نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 84.90 میٹر کی۔

گرینیڈا کے اینڈرسن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 88.54 میٹر کی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ میں پہلی تھرو 79.40 میٹر کی۔بھارت کے نیرج چوپڑا کی دوسرے راؤنڈ کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔

بھارت کے نیرج چوپڑاکی دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو بھی ضائع ہوگئی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو 91.79 میٹر کی۔

TAGGED:Featuredارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈپاکستان کو گولڈ میڈل جتوادیاپیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنلگولڈ میڈل دلوانے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’کالکی2898‘ کا نیا ریکارڈ، پرابھاس نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا
Next Article سندھ حکومت کا اولمپک فاتح ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی تیاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر لانے کیلئے شرائط پوری کرنے کیلئے کام…

January 25, 2023
انٹرٹینمنٹ

انڈیا کا مہنگا ترین مادھوری کا اپارٹمنٹ 3 ارب69 کروڑ میں فروخت

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی اداکارہ مادھوی ڈکشٹ کا اپارٹمنٹ 369 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے کی…

April 2, 2023
پاکستان

کراچی میں تیز بارش والا سسٹم ختم، ملک میں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری

(ویب ڈیسک ):کراچی میں تیز بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا ہے تاہم بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں…

March 2, 2024
دلچسپ و عجیب

عالمی ریکارڈ: کتاب شائع کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین مصنف

ابو ظہبی (ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات کے چار سالہ بچے نے کتاب شائع کروا کر مردوں کی کیٹیگری میں…

April 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?