Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: میٹا کے مالک مارک زکربرگ 2024 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے فرد بن گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > میٹا کے مالک مارک زکربرگ 2024 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے فرد بن گئے
سائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

میٹا کے مالک مارک زکربرگ 2024 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے فرد بن گئے

Published August 11, 2024
Tags: 2024 کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب Featured فرانس کے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ دیا میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ
Share
SHARE

نیو یارک (ٹیک ڈیسک): میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ 2024 کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیاب رہے ہیں۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ فرانس کے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔میٹا کی آمدنی کی دوسری سہ ماہی رپورٹ توقعات سے زیادہ اچھی ثابت ہوئی جس کے نتیجے میں مارک زکربرگ کی دولت میں اضافہ ہوا۔

بلومبرگ کے مطابق اس اضافے کے بعد مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 184 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی اور اس طرح وہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے۔

برنارڈ آرنلٹ کے اثاثے بھی 184 ارب ڈالرز مالیت کے ہیں مگر انہیں اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصے قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے۔

2022 میں میٹا ورس کی تیاری کے لیے پرعزم مارک زکربرگ کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا۔

درحقیقت ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد سے باہر نکل گئے تھے۔

مارک زکربرگ کی دولت 2022 میں گھٹ کر 35 ارب ڈالرز سے بھی نیچے آگئی تھی کیونکہ اس وقت میٹا کے حصص کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔

مگر 2023 میں مارک زکربرگ نے اپنی توجہ حقیقی دنیا پر مرکوز کرتے ہوئے میٹا پلیٹ فارم کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر زیادہ کام کیا۔

یہ اقدامات کمپنی کے لیے اب تک بہتر ثابت ہوئےہیں اور مارک زکربرگ کی دولت میں رواں سال کے دوران 55.7 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔

مارک زکربرگ میٹا کے 12.8 فیصد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی دولت کا انحصار بھی اس پر ہے۔

اس کے مقابلے میں برنارڈ آرنلٹ کو اس سال سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے اور ان کی دولت میں 23.9 ارب ڈالرز کی کمی آچکی ہے۔

وہ اپریل 2024 میں دنیا کے امیر ترین شخص تھے مگر اب چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک 229 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں مگر ایمازون کے بانی جیف بیزوز 190 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

TAGGED:2024 کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ دولت کمانے میں کامیابFeaturedفرانس کے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ دیامیٹا کے سی ای او مارک زکربرگ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چند جرنیلوں اور ججز نے بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا: احسن اقبال
Next Article میری حکومت گرانے میں امریکا ملوث ہے،ایئربیس کیلئے سینٹ مارٹن جزیرہ امریکا کو نہ دینا میرا جرم بنا؛ شیخ حسینہ واجد
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

ہانگ کانگ کا اپنےہی اداکار کو آسکرز کی میزبانی سے ہٹانے کا مطالبہ

ہانگ کانگ (شوبز ڈیسک): ہانگ کانگ کی عوام نے اسٹار وارز کے اداکار ڈونی ین کو 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کی…

March 10, 2023
دنیا

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کی آڑ میں خواتین سمیت 13 افراد کو قتل کردیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک): بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ریاست چھتیس گڑھ میں 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں…

April 3, 2024
پاکستان

چیف جسٹس کی 3 صحافیوں سے ملاقات سے متعلق سوالوں کے جواب دینے سے انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی 3 صحافیوں سے ملاقات کے متعلق سوشل میڈیا پرطوفان برپا…

July 8, 2023
کھیل

کولمبو: پاک بھارت ٹاکرا آج بھی ممکن نہیں، صبح بارش، سارے دن کی پیشنگوئی

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک): اتوار کے روز ایشیا کپ ون ڈے میں ہونے والا بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بارش کی…

September 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?