Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سرکاری ملازمین سوشل میڈیا استعمال نہیں‌ کرسکتے، وفاقی حکومت نے پابندی عائدکردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سرکاری ملازمین سوشل میڈیا استعمال نہیں‌ کرسکتے، وفاقی حکومت نے پابندی عائدکردی
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

سرکاری ملازمین سوشل میڈیا استعمال نہیں‌ کرسکتے، وفاقی حکومت نے پابندی عائدکردی

Published September 3, 2024
Tags: Featured حکومتی ساکھ متاثر سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد وفاقی حکومت نے
Share
SHARE

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین بغیر اجازت کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتے۔میمورنڈم کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری معلومات و دستاویزات افشاء ہونے سے روکنے کے لیےکیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں۔

آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا پر اظہارِ رائے یا بیان بازی نہیں کر سکتا، سرکاری ملازم سرکاری دستاویز اور معلومات غیر متعلقہ افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتا جب کہ سرکاری ملازمین ایسی رائے یاحقائق بیان نہیں کرسکتے جس سےحکومتی ساکھ متاثر ہو۔

میمورنڈم کے مطابق ملازمین کوحکومتی پالیسی، فیصلوں، ملکی خودمختاری اور وقار کے منافی بات کی اجازت نہیں اور نا ہی ملازمین میڈیا پر ایسی بات کرسکتے ہیں جس سے دیگر ممالک سے تعلقات متاثر ہوں۔

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہےکہ سرکاری ملازمین کو اکثر سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ کرتے دیکھا گیا ہے، ہدایات کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر پابندی لگانا نہیں۔

میمورنڈم میں ہدایات دی گئی ہیں کہ ادارے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے نگرانی کرتے رہیں اور تمام سروسز، گروپس کے سرکاری ملازمین ہدایات پر عمل درآمد کے پابند ہیں، خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ میمورنڈم میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام وفاقی سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، محکموں کے سربراہان اور چیف سیکرٹریز حکم پر عمل کروائیں۔

TAGGED:Featuredحکومتی ساکھ متاثرسرکاری ملازمین کے بغیر اجازتسوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائدوفاقی حکومت نے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، فیصلے کرنے والوں سے بات ہوگی، عمران خان
Next Article جو حکم میرے آقا! : آئی ایم ایف نے حکومت بجلی بلوں پر سبسڈی دینے سے روک دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو فیصل آباد بائی پاس کے قریب حادثہ

فیصل آباد (ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو…

December 24, 2023
پاکستانکاروبار

حکومت نے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ واپس لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ واپس لے لیا۔وفاقی…

July 9, 2024
کھیل

آسٹریلیا کی تیسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو شکست، تیز ترین سینچری سمیت ٹم ڈیوڈ نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

(اسپورٹس ڈیسک): آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6…

July 26, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

چاند کے بعد بھارت کا سمندر کی گہرائیوں میں انسان بردار مشن بھیجنے کااعلان

نیو دہلی (ٹیک ڈیسک): چاند پر بھیجے گئے چندریان 3 مشن کی کامیابی کے بعد بھارتی سائنسدان اب سمندر کی…

September 12, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?