Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جو حکم میرے آقا! : آئی ایم ایف نے حکومت بجلی بلوں پر سبسڈی دینے سے روک دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جو حکم میرے آقا! : آئی ایم ایف نے حکومت بجلی بلوں پر سبسڈی دینے سے روک دیا
پاکستانکاروبار

جو حکم میرے آقا! : آئی ایم ایف نے حکومت بجلی بلوں پر سبسڈی دینے سے روک دیا

Published September 3, 2024
Tags: Featured آئی ایم ایف بجلی پر سبسڈی دینے سے اتفاق نہیں حکومتیں بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے کی مجاز نہیں قرض پروگرام کی منظوری خطرے میں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں پرسبسڈی دینے سے اتفاق نہیں کیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے کی مجاز نہیں ہیں جب کہ آئی ایم ایف نے پنجاب کی طرف سے بجلی بلوں پر سبسڈی دینے پر بھی اعتراض کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے مطابق بجلی بلوں پر سبسڈی سے قرض پروگرام کی منظوری خطرے میں پڑسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے صوبوں کی جانب سے بجلی بلوں پر سبسڈی پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کے ساتھ معاہدے کے تحت بجلی اور گیس کے بلوں پر سبسڈی نہیں دی جاسکتی، ان شعبوں میں سبسڈی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ستمبر تک سبسڈی واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے خط لکھ کر صوبائی حکومتوں کوبجلی بلوں پرسبسڈی نہ دینے کی ہدایات دے دی ہیں جس میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف کے مطابق ترقیاتی پروگرام کے لیے مختص فنڈز کو بجلی بلوں پر سبسڈی کے لیے مختص نہیں کیا جاسکتا۔

وزارت خزانہ نے کہا ہےکہ کسی بھی قسم کی بغیر ٹارگٹ سبسڈی دینے سے گریز کریں اور ایسا کوئی فیصلہ نہ کیا جائے جس سے معاہدے کو کوئی خطرہ ہو۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے میں صوبوں نے بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ جس کے بعد صوبوں کو بھی اس معاہدے پر کاربند رہنا ہوگا تاکہ آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوسکے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں ہے، بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 2 ماہ کے لیے 200 سے 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے کا بڑا ریلیف دیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت نے بھی بجلی سستی کرنے کا منصوبہ وفاق کے حوالے کیا تھا۔

TAGGED:Featuredآئی ایم ایفبجلی پر سبسڈی دینے سے اتفاق نہیںحکومتیں بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے کی مجاز نہیںقرض پروگرام کی منظوری خطرے میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سرکاری ملازمین سوشل میڈیا استعمال نہیں‌ کرسکتے، وفاقی حکومت نے پابندی عائدکردی
Next Article عمران خان سے بچ کر رہنا، خواجہ آصف کی محمود اچکزئی کو تنبیہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

کراچی: فشری میں ڈاکوؤں نے کورین کمپنی کے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ لیے

کراچی (ویب ڈیسک): فشری میں غیر ملکی کمپنی کے ملازمین سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی گئی۔پولیس…

August 18, 2025
صحت

چین میں نمونیا کی نئی وبا پھیل گئی، ڈبلیو ایچ او الرٹ ہوگیا

بیجنگ (ہیلتھ ڈیسک): کورونا وائرس کی وباء سے چھٹکارا پانے کے بعد اب چین میں نمونیا کی وباء نے سر…

November 23, 2023
دنیا

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مشروط طور پر راضی

ماسکو (ویب ڈیسک): روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر کیف دوبارہ نیوٹرل اسٹیٹس اپنانے اور نئی…

May 28, 2023
پاکستاندنیا

نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات

جدہ (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق…

April 21, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?