Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ کے پی کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ کے پی کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
پاکستان

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ کے پی کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

Published September 4, 2024
Tags: Featured سول جج شائستہ خان کنڈی شراب کیس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): سول جج شائستہ خان کنڈی نے شراب کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبعی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی دس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جج طاہر عباس سپرا نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی ۔

علی امین گنڈاپور کیجانب سے راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اوروزیر اعلی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انکی کی طبعیت ناساز ہے اس لیے عدالت پیش نہیں ہوسکے ، ٹانگ میں تکلیف ہے، ڈاکٹر نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں سیلاب آیا ہوا ہے، وزیر اعلی کے پی کے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر تھے۔ اچانک پاؤں سلپ ہوا تھا جس سے ٹانگ میں تکلیف ہے۔ عدالت سے استدعا ہے سماعت ملتوی کی جائے ۔

عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

TAGGED:Featuredسول جج شائستہ خان کنڈیشراب کیس میںعلی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیسوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ اسمبلی نے صوبے سےغیرقانونی تارکین وطن کو نکالنے کی تحریک التوا منظور کرلی
Next Article کسی بلوچ نے کسی پنجابی پختون کو نہیں بلکہ دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو مارا: سرفراز بگٹی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پشاور بی آر ٹی کرپشن کیس:تحقیقات میں اہم پیشرفت، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

پشاور(ویب ڈیسک): بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور منصوبے میں خرد برد سے متعلق کیس کی تحقیقات میں اہم…

March 22, 2024
پاکستان

عمران خان کا پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت، 100 فیصدعمل ہوگا؛ بیریسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے…

August 26, 2025
کھیل

محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک): قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔انگلینڈ…

October 25, 2024
پاکستان

پنجاب کےکچے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ، 12 اہلکار شہید، جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، بدلہ ضرور لیں گے: آئی جی پنجاب

رحیم یار خان(ویب ڈیسک): رحیم یار خان کےکچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں…

August 23, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?