Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یو اے ای کی ثالثی: روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 103 کے بدلے 103 جنگی قیدی رہا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > یو اے ای کی ثالثی: روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 103 کے بدلے 103 جنگی قیدی رہا
دنیا

یو اے ای کی ثالثی: روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 103 کے بدلے 103 جنگی قیدی رہا

Published September 14, 2024
Tags: Featured جنگی قیدیوں کا تبادلہ روس اور یوکرین کے درمیان یو اے ای کی ثالثی یوکرین کے 103 اور روس کے 103 جنگی قیدی رہا
Share
SHARE

دبئی (ویب ڈیسک): روس اور یوکرین کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ثالثی میں ایک بار پھر جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 206 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ روس نے یوکرین کے ایک 103 اور یوکرین نے بھی روس کے 103 جنگی قیدی رہا کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے افراد یوکرین کےکورسک ریجن میں ہونے والی لڑائی کے دوران قیدی بنائے گئے تھے۔ اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس یوکرین قیدیوں کی رہائی آٹھویں بار ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ یوکرین پر اس بات کی پابندی برقرار ہے کہ وہ روس کے اندرونی علاقوں تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل امریکی میزائلوں سے حملے نہ کرے۔

امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اس معاملے پر امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ اس میں فی الحال تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں۔

امریکی وضاحت پر روس کے صدارتی ترجمان نے اپنا ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ نتائج سے خبردار رہنے سے متعلق صدر پیوٹن کا پیغام متعلقہ جگہ پر پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ روسہ صدرپیوٹن نے کہا تھا کہ نیٹو ممالک نہ صرف یوکرینی فوج کو روس کے اندرونی علاقوں تک مارکرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت کے امکان پر بات کر رہے ہیں بلکہ وہ یوکرین تنازع میں خود بھی شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوج کی صلاحیت ہی نہیں کہ وہ طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل استمال کرے، یہ نیٹو کی شرکت کے بغیر ممکن ہی نہیں کیونکہ صرف نیٹو فوج ہی فلائٹ مشنز کو میزائل سسٹم میں شامل کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل مارکرنے والے میزائلوں کے لیے سیٹلائٹ سے انٹیلی جنس درکار ہوتی ہے جو یوکرین کے پاس ہے ہی نہیں، اگر یوکرینی فوج کو ایسے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکا اور یورپ جنگ میں براہ راست شریک ہوچکے ہیں اور روس بھی درپیش خطرات کی بنیاد پر ہی فیصلے کرے گا۔

TAGGED:Featuredجنگی قیدیوں کا تبادلہروس اور یوکرین کے درمیانیو اے ای کی ثالثییوکرین کے 103 اور روس کے 103 جنگی قیدی رہا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت کا آرٹیکل 63 اے میں بھی ترمیم کا فیصلہ، ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت
Next Article عمران کو آرمی چیف اور چیف جسٹس سےمتعلق بیان کی وضاحت دینا ہوگی: بلاول
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، بہتر ہوتا حکومت اتحادیوں سے بات چیت کرکے بجٹ بناتی: بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک):‌ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا حکومت تمام اتحادیوں سے بات…

June 22, 2024
پاکستان

کراچی:لاپتا 9 بلوچ طلبہ میں سے 7 واپس آ گئے، پولیس رپورٹ عدالت میں پیش

کراچی (ویب ڈیسک): گلشن اقبال کے علاقے سے لاپتا 9 بلوچ طالب علموں میں سے 7 واپس آگئے، جس کی…

November 4, 2024
انٹرٹینمنٹ

ایشوریا رائے کی تامل فلم پونین سیلون 2 کا ٹریلر جاری

چنائی (شوبز ڈیسک) : بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے جلد اپنی فلم پونین سیلون کے سیکوئل میں اداکاری…

March 30, 2023
پاکستان

20 دن میں پارٹی الیکشن کروائیں، ورنہ بلا ہاتھ سے چھوٹ جائے گا؛ الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھتے ہوئے پی…

November 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?