Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہم قانون لارہے ہیں،سال میں مقدمے کا فیصلہ نہ کرنیوالے ججز کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی: وزیر قانون
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ہم قانون لارہے ہیں،سال میں مقدمے کا فیصلہ نہ کرنیوالے ججز کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی: وزیر قانون
پاکستان

ہم قانون لارہے ہیں،سال میں مقدمے کا فیصلہ نہ کرنیوالے ججز کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی: وزیر قانون

Published September 16, 2024
Tags: Featured قانون سازی حکومت کا اختیار ہے مقدمے کا فیصلہ نہ کرنے والے ججز کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے قانون سازی حکومت کا اختیار ہے اور ہم ایک قانون لا رہے ہیں جس کے مطابق سال میں مقدمے کا فیصلہ نہ کرنے والے ججز کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ آئینی ڈھانچے میں رہتے ہوئے قانون سازی کرے۔ان کا کہنا تھا اسد قیصر میرے محترم ہیں، اسپیکر کی کرسی پر براجمان رہے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ڈرافٹ تو تب سامنے لایا جائے جب بل ایوان میں پیش کیا جائے، کابینہ میں معاملہ آتا ہے آس کے بعد کابینہ کی خصوصی کمیٹی اس کو جانچتی ہے، کابینہ اور خصوصی کمیٹی کے بعد پارلیمنٹ میں بل آتا ہے، ابھی یہ بل مسودہ بن کر کابینہ نہیں گیا تو اس کو ایوان میں کیسا لایا جا سکتا، ہم نے اتحادیوں سے بل پر مشاورت کی تھی، اپوزیشن کا کام حکومتی بل پر تنقید کر کے اس میں سے چیزیں نکلوانا ہے لیکن جب ہمارا کام پورا ہو گا تو ہی ہم آپ تک مسودہ پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا آئینی ترمیم کوئی نئی بات نہیں یہ چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے، ہم اپنی مخالفتوں اور ٹائمنگ کی وجہ سے اپنی داڑھیاں کھینچتے رہتے ہیں اور اپنی ساری طاقت جا کر جھولی میں ڈال کر آجاتے ہیں، خدارا مضبوط ہو کر کھڑے ہوں کہ 25 کروڑ عوام نے آپ کو اختیار دیا ہے، آپ نے ملک کی ڈائریکشن طے کرنی ہے اور بتانا ہے کہ ملک کیسے چلنا ہے، چیف جسٹس نے چینی کا ریٹ طے نہیں کرنا ہے، چیف جسٹس نے بجلی کے کھمبے لگانے کا حکم نہیں دینا، چیف جسٹس نے نہیں بتانا کہ کون سی سیاسی جماعت نے کیسے چلنا ہے، منشور اس ایوان میں بیٹھے لگوں نے دینا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا جب آئینی ترامیم کا معاملہ کمیٹی میں آیا تو میں نے وہاں آئینی عدالت کی تجویز پیش کی جسے فوری طور پر چیف جسٹس پاکستان کی مدت ملازمت سے جوڑ دیا گیا، آئینی عدالت میں ایک چیف جسٹس اور 7 سے 8 ججز کی تعیناتی کی بات سامنے آئی ہے، اس آئینی عدالت میں تمام اکائیوں کی نمائندگی ہو گی، اپنی کمزوریوں کی وجہ سے ہماری خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے معاملات سپریم کورٹ جائیں اور وہیں پر حل ہوں کیونکہ ہم یہ معاملات اکٹھے بیٹھ کر حل نہیں کر سکتے، ہم نے اتنی نادانیاں کی ہیں کہ سارا اختیار دیوار کے اس پار دے دیا ہے، کچھ اس پار ہے اور کچھ اس سے آگے ہوگا، یہ کب واپس آئے گا جب آپ نے اپنا اختیار استعمال کرنا شروع کرنا ہے اور وہ اختیار قانون سازی کا اختیار ہے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا ابھی تو ہم ضابطہ فوجداری کا ایک پیکج لا رہے ہیں جس میں گرفتاری سے لیکر ایف آئی آر کے اندارج، چالانوں کے داخلے، پراسیکیوشن کے کردار اور ضمانتوں اور مقدمات کے فیصلوں تک 90 مختلف ترامیم شامل ہیں، ٹرائل کی ٹائم لائن سے لیکر ایک سال تک جج کو فیصلہ کرنا ہوگا ورنہ اس جج کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی، یہ سب چیزیں اس کا حصہ ہیں اور میں چیلنج کرتا ہوں کہ اپوزیشن جس بار کونسل سے کہے گی وہاں یہ پیکج لیکر جائیں گے، اگر یہ پیکج مسترد ہوا تو میں جوابدہ ہوں گا۔

قبل ازیں اسد قیصر کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا اگر وزیر کے پاس ڈرافٹ نہیں تو بتائیں کہ یہ نسخہ کیمیا کہاں سے آیا، یہ تو بنیادی انسانی حقوق کو بھی سلب کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر مولانا فضل الرحمان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کیا اپوزیشن کوئی اس ملک کی دشمن ہے، ہم کہتے ہیں کہ آپ ترامیم لائیں پہلے یہاں ایوان میں ڈسکس تو کریں، اس طرح سے چوری چھپے رات کے اندھیرے میں قانون سازی پارلیمنٹ کے منہ پر دھبہ ہے۔

TAGGED:Featuredقانون سازی حکومت کا اختیار ہےمقدمے کا فیصلہ نہ کرنے والے ججز کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگیوزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومتی کوششیں ناکام، آئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر، عرفان صدیقی کی تصدیق
Next Article پولیو ورکر کی سکیورٹی میں غفلت پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی عہدوں سے فارغ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

بھارت کے لیجنڈری اداکار دھیرج کمار نمونیا سے انتقال کرگئے

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار دھیرج کمار 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔’روٹی کپڑا…

July 17, 2025
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری گرفتار، گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد

(ویب ڈیسک): حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کو…

September 21, 2024
صحت

پیرس کے ڈاکٹروں نے دنیا میں پہلی بار نایاب قسم کے برین ٹیومر کا علاج کردکھایا

پیرس (ہیلتھ ڈیسک): دنیا میں پہلی بار ایک بچے کے دماغ میں نایاب قسم کے ٹیومر کا کامیاب علاج ہوا…

February 14, 2024
انٹرٹینمنٹ

ریڈیو پاکستان لاہورپرپہلی تلاوت میرے والد نے کی تھی، سعود

لاہور (شوبز ڈیسک): معروف اداکار سعود قاسمی نے کہا ہے کہ ان کے والد مولانا ظاہر قاسمی نے سب سے…

April 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?