Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پولیو ورکر کی سکیورٹی میں غفلت پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی عہدوں سے فارغ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پولیو ورکر کی سکیورٹی میں غفلت پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی عہدوں سے فارغ
پاکستان

پولیو ورکر کی سکیورٹی میں غفلت پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی عہدوں سے فارغ

Published September 17, 2024
Tags: Featured اس واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):جیکب آباد میں انسداد پولیو مہم کے دوران مبینہ زیادتی کی شکار خاتون پولیو ورکر کی سکیورٹی میں غفلت برتنے پر سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو عہدوں سے ہٹادیا۔ذرائع کے مطابق انتظامات میں غفلت پر ڈی ایچ او جیکب آباد کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد کو سی پی یو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو سروس جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیکب آباد کے نواحی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانےکے لیے جانے والی ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

خاتون پولیو ورکر کا کہنا تھا کہ میرےدل کی دھڑکن تیز اور طبعیت خراب ہوگئی، ساتھی ورکر مجھے اسپتال لے آیا، جس آدمی نے فون اور پیسے چھینے اسے پہچان سکتی ہوں۔

اس کے بعد جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں لیڈی پولیو ورکر نے اپنے ساتھ زیادتی کا بیان دے دیا جس کے بعد پولیس نے ملزم نے کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر ظہور مری اور ایس ایس سُمیر نور چنہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی ملزم احمد جکھرانی کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے جب کہ خاتون کے ڈی این اے نمونے جامشورو منتقل کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کے پہلے بیان کے مطابق ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھا، اسی مقدمے میں زیادتی کی دفعہ شامل کی جائےگی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ قبائلی معاشرے کے باعث خاتون اس وقت گھبرا گئی تھی، عدالت میں خاتون نے زیادتی کا بیان دیا۔

اس دوران خاتون کے ساتھ ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، خاتون پولیو ورکرکو سہارا دینے کے بجائے شوہر نےگھر سے ہی نکال دیا۔

ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ خاتون کو شوہر نے سیاہ کاری کا الزام لگا گھر سے نکال دیا ہے۔ خاتون نے اپنے سسرال اور شوہر کی جانب سے جان کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی آئی جی سکھر کا کہنا تھا کہ ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں، مرکزی ملزم بھی گرفتار ہے، خاتون نے پہلے ڈکیتی اور ڈرانے دھمکانے کا بیان دیا تھا، خاتون نے دونوں بیانات کسی دباؤ پر تو نہیں دیے اس کا جائزہ لیا جائےگا، بیانات تبدیل کرانے میں کوئی ملوث نکلا تو کارروائی کی جائےگی۔

TAGGED:Featuredاس واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہم قانون لارہے ہیں،سال میں مقدمے کا فیصلہ نہ کرنیوالے ججز کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی: وزیر قانون
Next Article خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اسکیل سے کم نوکریوں کیلئے ایٹا ٹیسٹ ختم کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

شفاف انتخابات سےمتعلق چیف الیکشن کمشنرکی عدالت میں لاچاری ظاہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے سامنے صورتحال…

February 16, 2023
کھیل

پی ایس ایل9؛ اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ایلیمنیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہدف کے تعاقب میں…

March 17, 2024
پاکستانتازہ ترین

ایاز صادق اسپیکر اورپی پی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی…

March 1, 2024
پاکستان

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظوری کے بعد حکومت قومی اسمبلی سے…

October 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?