کراچی (ویب ڈیسک): ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والی ادی تبسم لغاری جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر اساتذہ کمیٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی کو آج سندھ اسمبلی میں ادی ہیر سوہو اور ادی ریحانہ لغاری نے اعزاز سے نوازا۔ تفصیل کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے منعقد کردہ عالمی سائنس مقابلہ میںدنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک سے 1446 اسکول ٹیچرز نے حصہ لیا . جس میںآرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے کلاس میں ٹیچنگ پروسز کا مقابلہ کرایا گیا . اس مقابلے میںگورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سجاول کی ٹیچر تبسم لغاری نے عالمی سطح پر بہترین سائنس ڈیمانسٹریشن ٹیچر کا اعزاز حاصل کرکے نہ صرف ضلع سجاول بلکہ سندھ بھر کا نام روشن کیا .
عالمی اعزاز حاصل کرنے والی تبسم لغاری کو آج سندھ اسمبلی اجلاس میں بلایا گیا اور اُسے آنر دیا گیا . سجاول ضلع سے خاتون رکن سندھ اسمبلی محترمہ ادی ہیر سوہو اور سابقہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ادی ریحانہ لغاری نے تبسم لغاری کو سندھ اسمبلی میںخوش آمدید کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا .
ادی ہیر سوہو نے اپنی تقریر میں صوبائی وزیر کھیل سمیت تمام ارکان اسمبلی کو اپیل کی کہ فخر سندھ تبسم لغاری کی حوصلہ افزائی کی جائے . ادی ہیر سوہو نے اپنے خطاب میںحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب سندھ حکومت ارشد ندیم کو کروڑوں روپے کے انعامات دے سکتی ہے تو سندھ کی اس قابل فخر بیٹی کی حوصلہ افزائی بھی ہونی چاہیے .
انہوں نے مزید کہا کہ تبسم لغاری ہمارے ملک بالخصوص سندھ کے اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام لوگوں کے لیے ایک اعلیٰ مثال ہیں.