Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’اسکا تصور بھی نہیں کیا تھا’، آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’اسکا تصور بھی نہیں کیا تھا’، آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی
انٹرٹینمنٹ

’اسکا تصور بھی نہیں کیا تھا’، آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

Published October 7, 2024
Tags: Featured احمد علی نے کہا یہ آپ کی ذاتی زندگی ہے اور آپ دونوں ہ اداکار نے کہا اچھی چیز یہ ہے کہ ہم دونوں کبھی ایک دوسرے
Share
SHARE

(ویب ڈٰیسک): پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔حنا الطاف اور آغا علی میں علیحدگی کی افواہیں گزشتہ 2 برس سے زیرِ گردش تھیں جس حوالے سے جوڑے نے کسی قسم کا بیان نہیں دیا تھا۔

تاہم اب آغا علی کی جانب سے میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق کی اطلاع دی گئی جس کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

انٹرویو کے آغاز پر احمد علی بٹ نے آغا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘ہیپیلی ڈیوورس مین، آپ کے کیا حال ہیں؟’ اس طرح مخاطب کیے جانے پر آغا علی قہقہہ لگاکر ہنسے اور جواب دیا کہ آپ نے ایک دم کسی کو اونچائی سے نیچے پٹخ دیا۔

احمد علی نے کہا یہ آپ کی ذاتی زندگی ہے اور آپ دونوں ہی بہت پیارے اور خوش اخلاق انسان ہیں، جو بھی ہوا یہ بدقسمتی تھی لیکن زندگی نہیں رُکتی وہ چلتی رہتی ہے، آپ دونوں نے اسے بہت اچھی طرح سے ہینڈل کیا جس کی میں قدر اور عزت کرتا ہوں، ورنہ ہمارے ہاں ڈھنڈورا پیٹ دیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر ڈرامہ بنا دیا جاتا ہے، تو میں آپ سے پوچھوں گا آپ کیسے ہیں۔

آغا علی نے جواب دیا کہ الحمداللہ میں اب کافی اچھا ہوں، زندگی مشکل ہے لیکن کیا کہہ سکتے ہیں، میرے خیال میں زندگی کا کوئی بھی رشتہ ہو جو آپ نے اپنی خوشی سے بنایا ہو تو اس کو قائم رکھنے کے لیے آپ کو جی جان لگاکر پوری کوشش کرنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے لیکن اگر چیزیں درست سمت میں نہ ہوں تو رشتہ ختم کردینا چاہیے۔

اداکار نے کہا اچھی چیز یہ ہے کہ ہم دونوں کبھی ایک دوسرے کی عزت کرنا نہیں چھوڑیں گے اور یہ سب سے اچھی بات ہے کیونکہ اکثر جب رشتہ ختم ہوتا ہے تو لوگ ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے اور نفرت پیدا ہوجاتی ہے، جب بری طرح رشتے ختم ہوں تو بغض اور نفرتیں ہوتی ہیں۔

‘شکر ادا کرتا ہوں کہ ہماری وجہ سے کسی اور جان (بچے) کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں’
آغا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہاں واقعی یہ بہت مشکل فیصلہ تھا اور زندگی میں کبھی اس کا تصور نہیں کیا تھا، میں شکر ادا کرتا ہوں کہ ہماری وجہ سے کسی اور جان (بچے) کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں یا پڑیں گی، جب میں 5 سال کا تھا تو میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا تو میں سمجھ سکتا ہوں کہ بچہ ماں یا باپ کے بغیر کیسے رہ سکتا ہے، شکر ہے ایسا کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں سب سے یہی کہوں گا کہ ہمارے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ رواں برس اگست میں مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے شو میں حنا اور آغا کی طلاق کی تصدیق کی تھی لیکن بعدازاں انہوں نے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی۔

آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کووڈ کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔

TAGGED:Featuredاحمد علی نے کہا یہ آپ کی ذاتی زندگی ہے اور آپ دونوں ہاداکار نے کہا اچھی چیز یہ ہے کہ ہم دونوں کبھی ایک دوسرے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article غزہ جنگ کو ایک سال مکمل، 365 دنوں میں کیا کچھ ہوا؟
Next Article ملتان ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ، شان کی سنچری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

صدر نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی۔صدر مملکت عارف علوی…

February 23, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

ٹائٹن آبدوز کیسے تباہ ہوئی،امریکی کوسٹ گارڈز نےتحقیقات شروع کردی

واشنگٹن (ٹیک‌ڈیسک): امریکی کوسٹ گارڈ نے ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والی چھوٹی آبدوز ٹائٹن کے پانی کے اندر پھٹنے…

June 26, 2023
بلاگ

16 جولائی 2023 کو کراچی میں ماحولیاتی مارچ ،سندھ کے مطالبات

تحریر: آفاق بھٹی 16 جولائی 2023 کو کراچی میں ہونے والے ماحولیاتی مارچ میں سندھ کے کچھ اہم و پُرزور…

July 11, 2023
دنیا

فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، یہ خطہ ہمارا ہے اور ہم اس کے مالک ہیں؛ نیتن یاہو

یروشلم (ویب ڈیسک): اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے متنازع آباد کاری میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کردیا اور…

September 11, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?