کراچی(ویب ڈیسک): ملیر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھاگئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ملیر کے علاوہ گلشن حدید اور اطراف میں بھی بارش ہورہی ہے۔ شاہ فیصل میں بھی کہیں کہیں ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔اس کے علاوہ گلستانِ جوہر بلاک ون میں اور اطراف میں ژالہ باری ہورہی ہے۔
اسٹیل ٹاون ، گلشن معمار اور پورٹ قاسم میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ائیرپورٹ اوراطراف میں 40 سے50کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےگردآلود ہوائیں چل رہی ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق گرمی کے سبب بادلوں کی تشکیل ہوئی ہے، آدھے گھنٹے تک کراچی کے دیگر علاقوں پر بھی بادل اثر انداز ہوسکتے ہیں، بادل شہر کے شمال اور شمال مشرق علاقوں پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔