Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسلام آباد پرڈاکوؤں کا راج: 24 گھنٹوں کے دوران 2 بینک ڈکیتیاں، 2 کیش وین بھی لوٹ لی گئیں
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسلام آباد پرڈاکوؤں کا راج: 24 گھنٹوں کے دوران 2 بینک ڈکیتیاں، 2 کیش وین بھی لوٹ لی گئیں
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد پرڈاکوؤں کا راج: 24 گھنٹوں کے دوران 2 بینک ڈکیتیاں، 2 کیش وین بھی لوٹ لی گئیں

Published October 29, 2024
Tags: ۔سیف سٹی اسلام آباد 2 وارداتیں 24 گھنٹوں کے دوران بینک ڈکیتی سرکاری بینک کی کیش وین کو لوٹ لیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران بینک ڈکیتی کی2 وارداتیں ہوئی ہیں اور اس کے علاوہ 2 بینک وین بھی لوٹ لی گئیں۔سیف سٹی اسلام آباد میں منگل کی دوپہر جی نائن پشاور موڑ پر سرکاری بینک کی کیش وین کو لوٹ لیا گیا۔جی نائن پشاور موڑ پر سرکاری بینک کے سامنے کیش وین رکی اور گارڈ رقم کا تھیلا لےکر بینک میں داخل ہونے لگا تو وہاں پہلے سے موجود مسلح موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر دی اور رقم کا تھیلا لےکر فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے بینک سے ملحقہ ہوٹل میں کام کرنے والا ملازم میر حیدر جاں بحق ہوگیا ۔ فائرنگ سے بینک گارڈ اور ہوٹل کے 2 ملازم بھی زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ جی 14 میں نجی بینک کو شام 4 بجے لوٹا گیا جہاں نامعلوم ملزمان نے بینک کے سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کی اور بینک سے پیسے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سکیورٹی گارڈ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پیر کو بھی سیف سٹی اسلام آباد کے سیکٹر جی 15 میں نجی بینک میں ڈکیتی کی گئی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے، پیر کو ہی آئی نائن میں بینک وین کو لوٹا گیا ، فائرنگ سے ایک گارڈ زخمی ہوا تھا۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز اور آج ڈکیتی کی دو، دو وارداتیں ہوئی ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، سی ٹی ڈی سمیت دیگر تمام ٹیموں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق تمام ڈکیتیوں میں مختلف پیٹرن استعمال ہوا ہے، ڈیجیٹل سرویلینس اور شواہد کی مدد سے ڈکیتوں کو گرفتار کرلیں گے۔

TAGGED:۔سیف سٹی اسلام آباد2 وارداتیں24 گھنٹوں کے دوران بینک ڈکیتیسرکاری بینک کی کیش وین کو لوٹ لیاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملک میں ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ
Next Article اداراتی کرپشن پر پردہ پوشی کی کوشش: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لینے والوں کی بجائے 97 فیصد نمبر لینے والے طلبا ایف آئی اے میں طلب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

حافظ آباد پنجاب: 20 ڈاکوؤں کا اوورسیز پاکستانی کےگھر پر دھاوا، لوٹ مار، گھر جلاکر کرین سے گرادیا

حافظ آباد (ویب ڈیسک): حافظ آباد میں ملزمان نے اوورسیز پاکستانی کے گھر پر لوٹ مار کرکے گھر کو ہی…

September 2, 2024
پاکستان

کارپوریٹ فارمنگ،نئےصوبوں کیخلاف سندھ وپنجاب میں احتجاج: نئے صوبوں کی مہم دہشتگردی ہے؛ عوامی تحریک

کراچی (ویب ڈیسک): کارپوریٹ فارمنگ، نئے کینالز اور ڈیم، وسائل کی لوٹ مار، ڈاکو راج اور سندھ کی وحدت پر…

August 24, 2025
پاکستان

24 نومبرکو ہم وہی کرینگے جو دہشتگردوں کے خلاف کرتے ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ24 نومبرکو ہم وہی کریں گےجو دہشتگردوں کےخلاف کرتے ہیں۔لاہور…

November 20, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ پارلیمنٹ…

February 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?