Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عدالتی حکم پر سو فیصد عمل ہوگا دھرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیںگے، نقصان ہوا تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی؛ وزیر داخلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عدالتی حکم پر سو فیصد عمل ہوگا دھرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیںگے، نقصان ہوا تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی؛ وزیر داخلہ
پاکستان

عدالتی حکم پر سو فیصد عمل ہوگا دھرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیںگے، نقصان ہوا تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی؛ وزیر داخلہ

Published November 22, 2024
Tags: Featured عدالتی حکم کے مطابق کسی قسم کے جلسے جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں میرا اڈیالہ سے کوئی رابطہ نہیں نقصان ہوا تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق کسی قسم کے جلسے جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم عدالتی حکم پر سو فیصد عمل کرائیں گے اگر جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے وزیراعظم سے آج ملاقات ہوگی اور ان کی ہدایات پر عمل کریں گے، مگر واضح رہے کہ اگر یہ دھرنا دینے کی کوشش کرتے ہیں تو مشکل ہوجائے گی۔اڈیالہ سے پیغام ملنے کے سوال پر انہوں ںے کہا کہ میرا اڈیالہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو وہ احتجاج کی اجازت دیتے تھے آج آپ کی حکومت ہے تو آپ اجازت کیوں نہیں دیتے؟اس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کس نے کہا کہ اجازت نہیں دی؟ ہمارے پاس درخواست آئی ہوئی ہے اور پروسس میں ہے اور بتادیں کہ ہم نے اس پر اجازت نہیں دی ہو؟

احتجاج ہونے اور جانی نقصان کے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ جانی نقصان کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی جنہوں ںے عدالتی حکم نہیں مانا، جو وائلیشن کریں گے دھاوا بولیں گے وہ ذمہ دار ہوں گے۔

راستے بند ہونے کے سوال پر انہوں نے صحافی سے کہا کہ راستے بند نہ کریں تو آپ بتادیں کیا کریں؟ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں نہ سڑک بند ہونی چاہیے اور نہ کاروبار اور نہ ہی انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس بند ہونی چاہیے مگر کیا کریں؟

پارا چنار کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ہے، کے پی میں امن و امان کی ذمہ داری کے پی حکومت کی ہے سب کو پتا ہے کے پی حکومت ہم پر دھاوا بولنے والی ہے کل انہوں نے ایف سی کی پندرہ پلاٹون مانگیں ہم نے یہاں کی پلاٹوں روک کر انہیں وہاں کے لیے دیں، ہمارا فرض ہے انہیں اسسٹ کرنا ذمہ داری ان کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت سے پوچھا جائے کہ انہیں وہاں دہشت گردی ختم کرنی ہے یا یہاں دھاوا بولنا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد لا اینڈ آرڈر کی ذمہ داری ہماری نہیں ہے لیکن جو وہ مطالبہ کرتے ہیں ہم اسے پورا کرتے ہیں، ایک طرف جنازے اٹھ رہے ہیں اور دوسری طرف کیا ہورہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پھر کہہ رہا ہوں کہ اسلام آباد میں جو بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف آپریشن ہوگا۔

بشریٰ بی بی کے بیان پر انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اپنی سیاست کے لیے امریکا اور اب سعودیہ کو بیچ میں لے آئے ، ایس سی او کانفرنس کا لحاظ نہیں کیا، روسی صدر کی آمد کا خیال نہیں رکھا، لوگ خود فیصلہ کریں، ٹرمپ کی آمد پر خوشیاں اور اس سے قبل امریکی سازش تھی، اتنے یوٹرن پر پبلک سوچے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ آواز بلند کرنے کا فورم موجود ہے آپ اس کے تحت احتجاج کریں آپ ملک کو تباہ کیوں کررہے ہیں؟ اگر پی ٹی آئی کو دھاوا بولنا ہے تو مذاکرات نہیں ہوں گے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو جائز طریقے سے کریں ایسا نہیں ہوگا کہ ایک طرف آپ دھرنا دیں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کریں۔

TAGGED:Featuredعدالتی حکم کے مطابقکسی قسم کے جلسے جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیںمیرا اڈیالہ سے کوئی رابطہ نہیںنقصان ہوا تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاہ رُخ خان قتل کی دھمکی کیس میں پیشرفت، گرفتار وکیل کے انکشافات سامنے آگئے
Next Article سعودی عرب کے خلاف جو زہر اگلا گیا اس سے بڑی پاکستان کے ساتھ دشمنی نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کوئٹہ: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، اے ایس آئی اور 3 راہگیر زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ کے علاقے نواں کلاں میں گشت پر معمور پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے…

December 27, 2023
کاروبار

ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کی بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی

نیو دہلی (ویب ڈیسک): بھارت میں امریکی مصنوعات کے خلاف بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ رہی ہے، جس کی بڑی…

August 12, 2025
پاکستانتازہ ترین

ڈیرہ مراد جمالی؛ ٹرین کی زد میں آکر میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق

نصیر آباد (ویب‌ڈیسک): بلوچستان میں میاں بیوی اور بیٹی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق…

April 22, 2024
امریکا میں مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص
صحت

امریکا میں سالانہ 74 لاکھ مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص کا انکشاف

طب کے حوالے سے دنیا کے بہترین ترین ملک تصور کیے جانے والے امریکا میں سالانہ 74 لاکھ مریضوں کی…

December 17, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?