Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہم اسلام آباد آئے تو تمھاری گولیاں ختم ہوجائیں گی ہمارے سینے نہیں؛مولانا کی چتاؤنی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ہم اسلام آباد آئے تو تمھاری گولیاں ختم ہوجائیں گی ہمارے سینے نہیں؛مولانا کی چتاؤنی
پاکستان

ہم اسلام آباد آئے تو تمھاری گولیاں ختم ہوجائیں گی ہمارے سینے نہیں؛مولانا کی چتاؤنی

Published December 8, 2024
Tags: Featured دھمکیاں مت بھیجا کرو دھمکیوں سے ہم ڈرتے نہیں بگڑتے ہیں دینی مدارس بل مولانا فضل الرحمان کا کہنا
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک ): جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دھمکیاں مت بھیجا کرو، دھمکیوں سے ہم ڈرتے نہیں بگڑتے ہیں، کارکن دینی مدارس بل پر اسلام آباد مارچ کے لیے تیار رہیں۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں 26 ویں ترمیم کے پہلے مسودے کو منظور کیا جاتا تو ہمارا ملک میں کچھ نہ بچتا، اس مسودے میں تباہی کا بارود بھرا ہوا تھا، ہم نے ان شقوں کو نکال کر ملک کو صحت مند آئینی ترمیم دی، ہم نے 56 شقوں والے مسودے کو 34 شقوں تک محدود کیا، ترمیم میں حکومتی شقوں کو نکال کر سود سے متعلق شقوں کو حصہ بنایا گیا، پاکستان کی تاریخ میں پارلیمانی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے آئین میں اسلامی نظام اور قوانین کے لیے پیش رفت دکھائی۔

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ پہلے ترمیمی بل ہم سے چھپایا جارہا تھا اور پھر کہا گیا کہ 9 گھنٹے کے اندر ترمیم منظور کرنی ہے، ہم نے کہا سنجیدگی کے ساتھ اس کو دیکھیں گے اور اسے شق وار منظور کریں گے، مسودے میں عوام کے بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنایا، شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت میں دینی مدارس کے ایک بل پر بات چیت کی اور حکومت نے اس کا مسودہ تیار کیا جس پر دینی مدارس نے اتفاق کیا، اس کے بعد بل کو اسمبلی میں پیش کیا گیا جس پر کچھ قوتوں نے مداخلت کی اور اسے رکوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ نہیں کہ تم ہمارا راستہ روک لو گے، اس لیے ہمیں دھمکیاں مت بھیجا کرو، ہم دھمکیوں سے ڈرتے نہیں بلکہ بگڑتے ہیں، ہم تو تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اگر آنے کا فیصلہ کیا تو تمہاری گولیاں ختم ہوجائیں گی ہمارے سینے ختم نہیں ہوں گے، اگر بدمعاشی کرو گے تو ہم بھی بدمعاشی کریں گے، شرافت سے رہو گے شرافت سے رہیں گے، بدمعاشی کرو گے تو ہم سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں۔

TAGGED:Featuredدھمکیاں مت بھیجا کرودھمکیوں سے ہم ڈرتے نہیں بگڑتے ہیںدینی مدارس بلمولانا فضل الرحمان کا کہنا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: کینال منصوبہ کیخلاف سندھ کے عوام سراپائے احتجاج: پانی کے مسئلے پر سندھ کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی جاتی رہی ہے، 18 دسمبر کو مکمل ہڑتال کریںگے؛ قادر مگسی
Next Article ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کا کامیاب آغاز،پہلے میچ میں پیرو کو شکست
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آڈیو لیکس کمیشن کیس: بینچ میں شامل 3 ججز کیخلاف حکومت کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت…

May 30, 2023
پاکستانتازہ ترین

ارسا چیئرمین تقرری: سندھ ترقی پسند پارٹی کا 17 مارچ کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی، جام عبدالفتاح سمیجو، حیدر شاہانی، حیدر ملاح، ڈاکٹر…

March 14, 2024
پاکستان

لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر:دھیرکوٹ آزاد کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں؛ اٹارنی جنرل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاعر احمد فرہاد…

May 29, 2024
پاکستان

جماعت اسلامی-ایم کیو ایم ملاقات،بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

کراچی(ویب مانیٹرنگ ڈیسک): امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول…

January 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?